حوثی باغیوں کے سہولت کاروں کا پیچھا کرینگے، سعودی عرب
👁️ 30 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے سہولت کاروں کا پیچھا کرینگے، سعودی عرب
ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب نے کہا ہے کہ یمن میں تشدد بھڑکانے، ملک کو خطرات لاحق کرنے اور یمنی عوام کو مشکلات میں ڈالنے والے حوثی باغیوں اور ان کے سہولت کاروں کے تعاقب کے سلسلے میں پرعزم ہیں۔
منگل کو جدہ کے قصرالسلام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی کابینہ نے اقوام متحدہ کے ماتحت انسانی حقوق کونسل میں پیش کردہ اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، سوڈان اور اس کے عوام کے امن و استحکام کے ہر اقدام کے ساتھ تھا اور رہے گا۔ اس حوالے سے موقف غیرمتزلزل ہے۔ عالمی برادری سوڈان میں امن و سلامتی کے استحکام میں اپنا کردار ادا کرے۔
سعودی کابینہ نے سعودی مراکشی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے کہا کہ فریقین مطلوبہ امنگوں کے حصول، دوطرفہ تعلقات کو عروج کی نئی منزلوں تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر یکساں نقطہ نظر رکھتے ہیں۔
کابینہ نے سلطنت عمان کے ساتھ ریڈیو ٹی وی نشریات کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کی بھی منظوری دی ہے۔ کویت، بحرین اور جیبوتی کے ساتھ دہشت گردی کے انسداد دہشت گردی کی فنڈنگ کے سدباب کے سلسلے میں تعاون کے معاہدے، پرنس سلطان سینٹر فار ڈیفنس سٹڈیز اینڈ ریسرچ کے نظام میں ترامیم کی منظوری دی۔
علاوہ ازیں، اجلاس میں ایجنڈے پر موجود امور کا جائزہ لیا گیا اور متعدد فیصلے کیے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11811 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C