خالد خورشید نے گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھالیا
👁️ 43 بار دیکھا گیا
خالد خورشید نے گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھالیا
گلگت بلتستان (ڈیلی اردو) گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ خالد خورشید نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر راجہ جلال مقپون نے ان سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس گلگت میں منعقد ہوئی جس میں نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، فورس کمانڈر گلگت بلتستان سمیت اعلیٰ عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔ گلگت بلتستان اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے گزشتہ روز 4 بجے پولنگ ہوئی تھی جس میں پی ٹی آئی کے بیرسٹر خالد خورشید 22 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہوئے۔
الحمداللّٰہ۔
گورنر ہاوس گلگت بلتستان میں اپنے عہدے کا حلف لیا۔ میں گلگت بلتستان کی عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ ہماری حکومت دن رات محنت کرے گی اور گزشتہ تمام تر محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔ ہمارا ہر کام میرٹ کی بنیاد پہ ہوگا اور خطے کے ہر حصے کو یکسا ترقی کر راہ پر گامزن کریں گے۔ pic.twitter.com/QvqgRpAUX1— Muhammad Khalid Khurshid Khan (@AbdulKhalidPTI) December 1, 2020
متحدہ اپوزیشن کی جانب سے امیدوار امجد حسین ایڈووکیٹ ان کے مقابلے میں صرف 9 ووٹ حاصل کر سکے تھے۔ نومنتخب وزیراعلی بیرسٹر خالد خورشید نے ابتدائی تعلیم گلگت اور گریجویشن فیصل آباد سے مکمل کی، بعد ازاں وہ لندن چلے گئے جہاں سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔
انہوں نے 2018 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور دیامر ڈویژن کے پارٹی صدر مقرر ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 20 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 25 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 17 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 19 بار دیکھا گیا
ایڈنبرا حملے: برطانوی وزیراعظم نے واقعات کو 'مسلمان دشمنی' قرار دے دیا
21/June/2026 👁️ 21 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C