خلیجی ممالک میں سعودی عرب ایف اے ٹی ایف کا پہلا باقاعدہ رکن بن گیا
👁️ 111 بار دیکھا گیا
خلیجی ممالک میں سعودی عرب ایف اے ٹی ایف کا پہلا باقاعدہ رکن بن گیا
ریاض (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) سعودی عرب کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے رکنیت دے دی جس کے بعد وہ خلیجی ممالک میں رکنیت حاصل کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے سالانہ اجلاس کے بعد اولانڈو میں حکام نے سعودی عرب کو مستقل رکنیت دینے کا اعلان کیا۔
رپورٹ کے مطابق پیرس میں 1989 کو ہونے والے پہلے اجلاس کے بعد ایف اے ٹی ایف کے تیسویں اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کو رکنیت کا اعزاز دیا گیا۔
ایف اے ٹی ایف حکام کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سعودی عرب نے دیگر خلیجی ممالک کے مقابلے میں بہترین کارکردگی دکھائی اور غیر قانونی رقم سمیت دہشت گردی کی روک تھام کی۔
واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف دہشت گردی کی مالی معاونت، منی لانڈرنگ کا خاتمہ کرنے کے لیے عالمی معیار طے کرتا ہے، ایف اے ٹی ایف میں سعودی عرب کی شمولیت کا اعلان اورلانڈو میں ’ایف اے ٹی ایف‘ کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب 2015 ء سے ایف اے ٹی ایف کا مبصر رکن چلا آ رہا تھا اور اب یہ باقاعدہ ایف اے ٹی ایف گروپ کا رکن بن گیا ہے۔
سعودی عرب کی شمولیت کے بعد ایف اے ٹی ایف میں شامل ہونے والے رکن ممالک کی تعداد 39 تک پہنچ گئی، جن میں سیکیورٹی کونسل کے مستقل اراکین اور جی 20 ممالک جیسے طاقتور ترین ممالک بھی شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26268 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15516 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7381 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C