خیبر، مہمند اور ٹانک میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز، کمانڈر سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
👁️ 347 بار دیکھا گیا
خیبر، مہمند اور ٹانک میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز، کمانڈر سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
پشاور (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع خیبر، مہمند اور ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے حالیہ دنوں کے دوران شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ ان آپریشنز میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں جن میں اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔
خیبر
ذرائع کے مطابق قبائلی ضلع خیبر کی دور افتادہ وادی تیراہ کے علاقے برقمبر خیل میں گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز اور دہشتگرد تنظیم مجلس عسکری کاروان کے شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔
جھڑپ کے دوران تنظیم کا کمانڈر عبدالرحمان عرف عبدو اور اس کا ساتھی احمد ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں شدت پسند علاقے میں تخریبی سرگرمیوں اور حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے اور کافی عرصے سے سیکیورٹی اداروں کو مطلوب تھے۔
جھڑپ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا ہے تاکہ دیگر ممکنہ سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔
باڑہ
اسی ضلع میں ایک اور کارروائی کے دوران، باڑہ کے علاقے دمامہ نالہ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کے ذریعے دو انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارود اور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے۔
فورسز نے علاقے میں مزید سرچ آپریشن کا دائرہ وسیع کر دیا ہے تاکہ دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔
مہمند
ضلع مہمند کی تحصیل امبار کے علاقے رامبٹ میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔
ذرائع کے مطابق فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد شدت پسند ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کارروائی کے وقت علاقے میں 20 سے 25 دہشتگرد موجود تھے، جن میں بعض مقامی کمانڈر بھی شامل تھے۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ ممکنہ مزاحمت کاروں کو بھی پکڑا جا سکے۔
ٹانک
دوسری جانب ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے اہم دہشتگرد ایاز عرف عمر مخلص مہاجر کو ہلاک کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد کا تعلق مالاکنڈ کے علاقے سمر باغ (لوئر دیر) سے تھا اور وہ متعدد تخریبی کارروائیوں، بم حملوں اور فورسز پر حملوں میں ملوث رہا ہے۔
فورسز نے کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے تاکہ دہشتگرد کے دیگر ساتھیوں کا سراغ لگایا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4560 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2450 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C