خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 دہشت گرد ہلاک
👁️ 88 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ک م) خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز نے تین علیحدہ علیحدہ کارروائیوں کے دوران 15 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائیاں 25 اور 26 اپریل کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کی گئیں۔
ترجمان کے مطابق ضلع کرک میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس میں 8 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
اسی طرح دوسری کارروائی شمالی وزیرستان میں کی گئی جہاں 4 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ تاہم اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 28 سالہ لانس نائیک عثمان مہمند اور 26 سالہ سپاہی عمران خان ہلاک ہو گئے۔
تیسری کارروائی جنوبی وزیرستان کے گومل زام کے علاقے میں کی گئی، جہاں 3 مزید خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے تمام دہشت گرد مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز کا سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں، اور بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کے لیے “خوارج” کی اصطلاح استعمال کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4569 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3277 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2457 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1903 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C