26/October/2026

خیبرپختونخوا پولیس کو 10 جدید ایمبولینسز اور 8 بکتر بند گاڑیاں فراہم

👁️ 44 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبرپختونخوا پولیس کو 10 جدید ایمبولینسز اور 8 بکتر بند گاڑیاں فراہم

خیبرپختونخوا پولیس کو 10 جدید ایمبولینسز اور 8 بکتر بند گاڑیاں فراہم

KP Policeپشاور (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا پولیس کی آپریشنل صلاحیت بڑھانے اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے دوران اہلکاروں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے 10 جدید ایمبولینسز اور 8 بکتر بند گاڑیاں پولیس کے حوالے کر دی گئیں۔

سینٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقدہ تقریب کے دوران آئی جی پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے گاڑیوں کی چابیاں متعلقہ ریجنل اور ضلعی پولیس افسران کے سپرد کیں۔ فراہم کردہ بکتر بند گاڑیوں میں 6 ضربِ حیدر اور 2 ڈریگون کلاس اے پی سیز شامل ہیں۔

یہ گاڑیاں پشاور، چارسدہ، لوئر دیر، اپر دیر، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، ایبٹ آباد اور شانگلہ سمیت مختلف اضلاع میں پولیس کی ضروریات پوری کرنے اور آپریشنز کے دوران اہلکاروں کی محفوظ نقل و حرکت کے لیے استعمال ہوں گی۔

پولیس حکام کے مطابق جدید طبی آلات سے لیس ایمبولینسز کا مقصد دہشت گردی کے واقعات اور پولیس کارروائیوں میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طبی امداد فراہم کرنا اور انہیں بروقت ہسپتال منتقل کرنا ہے۔

اس موقع پر آئی جی پولیس ذوالفقار حمید نے گاڑیوں کا معائنہ کیا اور ان کی خصوصیات اور کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ لی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی جانوں کا تحفظ ترجیحات میں شامل ہے اور جدید گاڑیوں کی فراہمی سے فورس کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس گزشتہ دو دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صف اول میں خدمات انجام دے رہی ہے، اس دوران افسران اور جوانوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں، اس لیے پولیس کو جدید وسائل اور سازوسامان سے لیس کرنا ضروری ہے۔

#KhyberPakhtunkhwaPolice #DailyurduNet #KPPolice #PoliceModernization #ArmouredVehicles #EmergencyAmbulances #CounterTerrorism #DeraIsmailKhan #Peshawar #Pakistan

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C