خیبر: وادی تیراہ میں بم ڈسپوزل ٹیم پر فائرنگ، سیکورٹی فورسز کے 3 اہلکار زخمی
👁️ 37 بار دیکھا گیا
خیبر: وادی تیراہ میں بم ڈسپوزل ٹیم پر فائرنگ، سیکورٹی فورسز کے 3 اہلکار زخمی
پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں میدان کے مقام پر ایک حملے کے نتیجے میں تین سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔
خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے حملے میں سیکورٹی فورسز کے تین اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کا تعلق بم ڈسپوزل سکواڈ سے بتایا جاتا ہے۔#Tirah #Khyber #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) June 23, 2023
سیکورٹی حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکاروں کے ساتھ راستے کی صفائی کا کام کر رہے تھے کہ اس دوران ان پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں تین سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاہم ابھی تک کسی گرفتاری کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
ابھی تک کسی تنظیم یا گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مصر کی عدالت کا 35 اداروں اور 36 افراد کو پانچ سال کے لیے دہشتگردی کی فہرستوں میں شامل کرنے کا فیصلہ
10/November/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایران نے امریکا کے ساتھ ممکنہ ملاقات کی خبروں کی تردید کردی
10/November/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ابوظبی میں روس، یوکرین اور امریکا کے مذاکرات شروع، قیدیوں کے تبادلے اور سکیورٹی ضمانتوں پر بات چیت
10/November/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں میزائلوں اور ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ، ریاض سمیت تین علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش
10/November/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
کابل میں طالبان انٹیلی جنس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، حملہ آور فرار
10/November/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سرحدی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ، 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک
10/November/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26458 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15686 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11987 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9358 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7628 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5618 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C