خیبر پختونخوا: سی ٹی ڈی کا 124 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
👁️ 27 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا: سی ٹی ڈی کا 124 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
پشاور (ڈیلی اردو/ٹی این این) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا نے رواں سال کے پچھلے چار مہینوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 124 دہشت گرد گرفتار کرکے اُن سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ گرفتار دہشت گردوں میں 15 دہشت گرد وہ بھی شامل ہیں جن کے سر کی قیمت صوبائی حکومت نے مقرر کر رکھی ہے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق فروری 2023 کے دوران دہشت گردی کے زیادہ واقعات رونما ہوئے، مارچ کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی رہی جبکہ اپریل کے مہینے میں 11.9 فیصد تک کی کمی واقع ہوئی جو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے افسران و جوانوں کے پروفیشنلزم اور دن رات مسلسل اور سخت محنت کی عکاّسی کرتی ہے۔
محکمہ کی جانب سے اس دوران انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی 711 آپریشنز عمل میں لائے گئے جن میں 158 خطرناک دہشت گرد گرفتار کئے گئے جبکہ 39 دہشت گرد مارے گئے جبکہ اس دوران جو اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ان میں 47 کلو گرام بارودی مواد، 105 عدد آتشین اسلحہ، 150 عدد ہینڈ گرنیڈ، 01 عدد بارودی جیکٹ اورمختلف بور کے 2822 عدد کارتوس شامل ہیں۔
خیال رہے کہ رواں سال دہشت گردی کے رونما ہونے والے 8 واقعات میں 11 دہشت گردوں کو عدالتوں سے مختلف نو عیت کی سزائیں بھی ہوئی تاہم اس کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر ہونے کی وجہ سے خیبر پختونخوا پولیس اور اس کے عوام نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : تعز، لحج اور مارب کے محاذوں پر شدید لڑائی، بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور نقصانات کی اطلاعات
19/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ایران نے مذاکرات کے لیے شرائط امریکہ تک پہنچا دیں، ٹرمپ کے جواب کا انتظار ہے: محسن رضائی
19/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
باب المندب کے قریب حوثیوں کی عسکری سرگرمیاں، ایرانی ماہرین کی آمد اور ریڈار تنصیب کا دعویٰ
19/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران میں اسرائیلی جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی
19/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں داعش سے وابستہ اہم کمانڈر گرفتار، 3 سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا الزام
19/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ریاض ایئرپورٹ کے قریب دھواں اور آگ کے شعلے، پروازوں کا شیڈول متاثر
19/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15562 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11846 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9157 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7442 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5212 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C