خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی آپریشنز اور دہشتگرد حملے، 6 ملازمین و اہلکار اغوا
👁️ 74 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی آپریشنز اور دہشتگرد حملے، 6 ملازمین و اہلکار اغوا
پشاور (ڈیلی اردو رپورٹ) خیبرپختونخوا اور قبائلی اضلاع میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان مختلف جھڑپوں اور کارروائیوں میں مجموعی طور پر 15 دہشتگرد ہلاک، جبکہ کئی دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ متعدد مقامات پر فورسز اہلکاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
جنوبی وزیرستان: 9 دہشت گرد ہلاک، آپریشن جاری
ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقوں شین وارسک اور کالاتوئی میں سیکیورٹی فورسز نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ مسلح افراد کے خلاف آپریشن کیا۔ جھڑپ میں 5 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 3 زخمی ہوئے۔ ایک سپاہی زخمی ہوا۔
مذکورہ افراد ایک گھر میں محصور تھے اور آپریشن میں گن شپ ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیے گئے۔ اطلاعات ہیں کہ کچھ زخمی دہشتگرد قریبی عمارتوں میں چھپ گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
جنوبی وزیرستان ہی کی تحصیل برمل کے علاقے کلوتائی میں ایک اور خفیہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ اس کارروائی میں دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جبکہ 2 اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔
شمالی وزیرستان: 3 دہشتگرد ہلاک، بینک پر بم حملہ
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔
دوسری جانب میر علی میں دہشتگردوں نے یو بی ایل بینک پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا، جس سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان سے دو اہلکار اغوا
ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں دو سیکیورٹی اہلکاروں کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مغوی اہلکار چھٹی پر گھر آئے ہوئے تھے۔
درابن کوٹ لعلو کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی کے بعد دہشتگرد جنگل کی طرف فرار ہو گئے۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ٹانک: سرکاری ملازمین اغوا اور فورسز پر حملے
ضلع ٹانک کے علاقوں پائی اور اماخیل کے درمیان دہشتگردوں نے چار سرکاری ملازمین کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
دوسری جانب شادی خیل پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آپریشن جاری ہے۔
پشاور اور درہ آدم خیل میں حملے ناکام
پشاور کے نواحی علاقے ارمڑ میں دہشتگردوں نے پولیس چوکی پر حملے کی کوشش کی، تاہم اہلکاروں کی بروقت کارروائی سے حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ حملے میں چوکی کو معمولی نقصان پہنچا۔
ادھر درہ آدم خیل کی زنگی پوسٹ پر بھی دہشتگردوں نے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا، تاہم جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہو گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4569 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3277 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2457 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1903 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C