19/March/2025

خیبر پختونخوا: ڈھائی ماہ میں پولیس پر 68 حملے، 26 اہلکار ہلاک، 31 زخمی

👁️ 51 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر پختونخوا: ڈھائی ماہ میں پولیس پر 68 حملے، 26 اہلکار ہلاک، 31 زخمی

خیبر پختونخوا: ڈھائی ماہ میں پولیس پر 68 حملے، 26 اہلکار ہلاک، 31 زخمی

پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو)سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، خیبر پختونخوا میں رواں سال یکم جنوری سے 15 مارچ تک شدت پسندوں کے 68 حملوں میں 26 پولیس اہلکار ہلاک اور 31 زخمی ہوئے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق جنوری میں 29، فروری میں 24، اور مارچ کی 15 تاریخ تک 15 حملے ریکارڈ کیے گئے۔ شدت پسندوں نے 16 پولیس پوسٹوں، 7 تھانوں، اور 9 سرچ پارٹیوں کو نشانہ بنایا۔

دستاویز کے مطابق دہشت گردوں کے ان حملوں میں پولیس کی 10 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پولیس نے جوابی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 69 شدت پسندوں کو ہلاک کیا۔ سینٹرل پولیس لائن کے جاری کردہ یہ اعداد و شمار صوبے میں بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C