خیبر: کرکٹ میچ کے دوران طالبان کمانڈر کی آمد، مخبری کرنے والوں کو "ذبح" کرنے کا اعلان
👁️ 482 بار دیکھا گیا
خیبر: کرکٹ میچ کے دوران طالبان کمانڈر کی آمد، مخبری کرنے والوں کو "ذبح" کرنے کا اعلان
باڑہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں ایک کرکٹ میچ کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ایک کمانڈر نے اچانک گراؤنڈ میں انٹری دے کر عوام کو "مخبری نہ کرنے" کی سخت وارننگ جاری کردی۔
ڈیلی اردو کے مطابق یہ واقعہ تحصیل باڑہ کے علاقے اکاخیل میں پیش آیا، جہاں مقامی سطح پر جاری ایک کرکٹ میچ کے دوران اچانک کالعدم ٹی ٹی پی کے ایک کمانڈر نے گراؤنڈ میں داخل ہو کر کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو مخاطب کیا۔
کمانڈر نےاسٹیج پر اپنے خطاب میں واضح طور پر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ “جس نے بھی ہماری مخبری کی تو اس کا انجام برا ہوگا، ہم اسے گولی مار دیں گے، ذبح بھی کر سکتے ہیں اور دیگر سزائیں بھی دے سکتے ہیں۔”
کمانڈر نے دعویٰ کیا کہ اُن کا عام لوگوں، مقامی رہنماؤں یا سیاسی جماعتوں سے کوئی ذاتی یا تنظیمی تنازعہ نہیں ہے، تاہم جو بھی شخص اُن کی مخبری کرے گا، وہ سخت انجام سے نہیں بچ سکے گا۔"
کمانڈر نے کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو یقین دلایا کہ کرکٹ میچز جاری رہیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ “ہم کسی سیاسی یا قومی رہنما سے وابستہ نہیں، نہ ہی ہمارا کسی سیاسی جماعت یا قومی مشران سے ذاتی مفاد ہے۔ ہم ان سے خوش اسلوبی سے مصافحہ کرتے ہیں، مگر کسی تنظیمی کام میں شریک نہیں۔”
خطاب کے دوران کمانڈر نے مقامی نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے روزمرہ کاموں پر توجہ دیں، طالبان یا حکومت کے لیے جاسوسی نہ کریں، اور کسی ایک شخص کی غلطی کے باعث پورے علاقے کو مشکلات میں نہ ڈالیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ماضی میں بعض شکایات سامنے آئی ہیں کہ مقامی افراد نے دشمن (پاکستان آرمی) کے لیے معلومات فراہم کیں جس کے نتیجے میں کارروائیاں ہوئیں۔
کمانڈر نے نوجوان نسل کو نظم و ضبط برقرار رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ “اخلاقی اور عملی ڈسپلن برقرار رکھنا سب کی ذمہ داری ہے۔”
اُنہوں نے واضح کیا کہ بچوں کے ساتھ جنسی تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے واقعات میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے گی۔
کمانڈر نے یہ بھی کہا کہ “ہم عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ اگر وہ ہمارے خلاف جاسوسی نہیں کریں گے تو ہم بھی اُن کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کریں گے۔ ہم عوام کے دشمن نہیں، مگر جاسوسی کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔”
خطاب کے آخر میں کمانڈر نے عوام سے کہا کہ وہ طالبان کی حمایت کریں، اُن کا ساتھ دیں، اور یہ پیغام دوسروں تک بھی پہنچائیں۔
تحصیل باڑہ چونکہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا آبائی علاقہ ہے، اس لیے اس واقعے نے مقامی سطح پر تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق کمانڈر کی آمد کے بعد گراونڈ میں موجود تماشائیوں میں بھگدڑ مچ گئی، کئی لوگ واپس گھروں کو چلے گئے اور میچ مؤخر یا منسوخ ہونے کے خدشات ظاہر کیے گئے۔
تاحال اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ سرکاری سطح پر بھی کسی ادارے یا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
مقامی عوام، قبائلی مشران اور سیاسی نمائندوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سیکیورٹی ادارے فوری طور پر اس واقعے کی تحقیقات کریں، ذمہ داروں کی نشاندہی کر کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں، اور مستقبل میں عوامی تقریبات کے دوران سیکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے۔
سماجی و مذہبی رہنماؤں سے بھی اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ عوام کو تحمل کا مظاہرہ کرنے، افواہوں سے گریز کرنے اور علاقے کے امن کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4560 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2450 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C