دادو: کورونا سے ہلاک ہونیوالے ہندو تاجر کی آخری رسومات میں خلل ڈالنے والے 3 ملزمان گرفتار
👁️ 57 بار دیکھا گیا
دادو: کورونا سے ہلاک ہونیوالے ہندو تاجر کی آخری رسومات میں خلل ڈالنے والے 3 ملزمان گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو/بی بی سی) صوبہ سندھ کے ضلع دادو میں ایک ہندو تاجر سیٹھ کیول رام راٹھوڑ کی آخری رسومات میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف مقامی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
دادو پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کے اندراج کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والے ہندو تاجر سیٹھ کیول رام راٹھوڑ کی آخری رسومات ان کے مذہبی طریقہ کار اور ایس او پیز کے تحت ادا کی جا رہی تھیں جب چند علاقہ مکینوں کی جانب سے اس میں خلل ڈالنے کی کوشش کی گئی۔
پولیس کے مطابق آخری رسومات میں خلل ڈال کر اگنی سنسار روکنے کے لیے مداخلت اور بحرمتی کی کوشش کی گئی تاہم پولیس کی جانب سے مشتعل افراد کو بروقت منتشر کر دیا گیا۔
بعد ازاں دادو پولیس کی جانب سے ایسے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے سرکاری مدعیت میں چھ نامزد اور 20/25 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس نے مزید کارروائی کرتے تین نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26283 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9114 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7403 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5121 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C