بھارتی کشمیر میں پرتشدد واقعات: دو دفاعی رضا کار اور دو عسکریت پسند ہلاک
👁️ 60 بار دیکھا گیا
بھارتی کشمیر میں پرتشدد واقعات: دو دفاعی رضا کار اور دو عسکریت پسند ہلاک
سری نگر (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) بھارت کے انتظام متنازعہ خطہ جموں و کشمیر میں حالیہ مہینوں میں پرتشدد کارروائیوں میں اضافے کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید چار افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے، جس میں دو عسکریت پسند بھی شامل ہیں۔
جمعے کے روز بھارتی سکیورٹی فورسز کے حکام نے ضلع بارہمولہ میں تصادم کے دوران دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا۔ اس سے پہلے جمعرات کی رات کو پولیس نے کہا تھا کہ سوپور میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کا پتہ چلا ہے، جن کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا۔
جمعے کی صبح کشمیر زون پولیس نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں بتایا، “سوپور تصادم میں دو عسکریت پسندوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔ شناخت اور تعلق کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ مجرمانہ مواد، اسلحہ اور گولہ بارود بھی ان سے برآمد کیا گیا ہے۔”
ڈیفنس گارڈز کا اغوا اور قتل
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کا پہلا واقعہ جمعرات کے روز ضلع کشتواڑ کے ایک گاؤں میں پیش آیا، جہاں سے دو دفاعی رضا کاروں کو پہلے اغوا کیا گیا اور پھر قتل کر دیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت نذیر احمد ولد محمد خلیل اور کلدیپ کمار ولد امر چند کے طور پر کی گئی ہے۔
تاہم ان دونوں کی ابھی تک لاش نہیں ملی ہے اور حکام نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ ایک قدرے غیر معروف گروپ ‘کشمیر ٹائیگرز’ نے متاثرین کی لاشوں کی تصاویر شیئر کی ہیں اور اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
مقامی حکام کے مطابق نذیر اور کلدیپ دونوں اپنے مویشی جنگل میں چرانے گئے تھے اور وہیں سے انہیں اغوا کیا گیا۔
بھارتی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے کلدیپ کے بھائی پرتھوی نے کہا، “ہمیں اطلاع ملی ہے کہ میرے بھائی اور احمد کو دہشت گردوں نے اغوا کر کے قتل کر دیا ہے۔ وہ گاؤں کے دفاعی محافظ تھے اور حسب معمول مویشی چرانے گئے تھے۔”
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور دیگر حکام نے ان ہلاکتوں کی مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ جموں کے علاقوں میں شدت پسندوں کے حملوں میں اضافے کے بعد مقامی حکام کی مدد سے دیہی علاقوں کے لوگوں نے اپنی حفاظت کے لیے رضاکارانہ “ڈیفنس گارڈز” کی سروسز کا آغاز کیا ہے۔ اس کے تحت نوجوان اپنے گاؤں کی حفاظت کے لیے اپنی مرضی سے خدمات پیش کرتے ہیں اور بھارتی فوج انہیں اس کے لیے تربیت فراہم کرتی ہے۔
کشتواڑ کے مختلف علاقوں میں مظاہرے
گاؤں کے دو رضا کار محافظوں کی ہلاکت کے بعد کشتواڑ کے مختلف علاقوں میں احتجاج شروع ہوا، جہاں مظاہرین نے مقامی آبادی میں اعتماد بحال کرنے کے لیے ہلاکتوں میں ملوث افراد کو “فوری طور پر ختم کرنے” کا مطالبہ کیا۔
بطور احتجاج دراب شالہ علاقے میں سینکڑوں افراد جمع ہوئے اور ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دیں۔
علاقے کے مکینوں نے اور سناتن دھرم سبھا نے ان ہلاکتوں کے خلاف کشتواڑ میں مکمل بند کی کال دی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ کشتواڑ کے عام لوگوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ بند کی کال کی مکمل حمایت کریں اور اپنے تمام کاروباری ادارے، تعلیمی ادارے اور دکانیں بند رکھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4598 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C