رافیل طیاروں سے متعلق خبروں پر بھارتی ایئرمارشل کا ردعمل: ’جنگ میں نقصان حیرت کی بات نہیں‘
👁️ 80 بار دیکھا گیا
رافیل طیاروں سے متعلق خبروں پر بھارتی ایئرمارشل کا ردعمل: ’جنگ میں نقصان حیرت کی بات نہیں‘
نئی دہلی (ڈیلی اردو ) بھارتی ایئر فورس کے اعلیٰ عہدیدار ایئرمارشل اے کے بھارتی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران رافیل طیاروں سے متعلق خبروں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگی صورتحال میں نقصان کوئی حیرت کی بات نہیں، یہ کسی بھی عسکری کارروائی کا ممکنہ حصہ ہوتا ہے۔
ایک صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں رافیل طیاروں کے نقصان کی خبریں گردش کر رہی ہیں، کیا اس حوالے سے انڈین ایئر فورس کوئی تفصیلات فراہم کرے گی؟ اس پر ایئرمارشل اے کے بھارتی نے جواب دیا کہ وہ ان قیاس آرائیوں پر براہ راست تبصرہ نہیں کریں گے، کیونکہ اس وقت ملک حالتِ جنگ میں ہے اور کوئی بھی غیر محتاط بیان دشمن کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔
ایئرمارشل نے مزید کہا کہ اصل سوال یہ ہونا چاہیے کہ کیا ہماری فورسز نے اپنے عسکری اہداف حاصل کیے؟ اور اس کا جواب واضح طور پر ’ہاں‘ ہے۔ ہم نے دشمن کے متعدد ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور اس آپریشن میں ہمارے تمام پائلٹ بحفاظت واپس آ چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر کارروائیوں کے اثرات واضح ہیں، اور بھارتی فضائیہ پوری پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنے مشن سرانجام دے رہی ہے۔ نقصان کی تفصیلات فی الوقت ظاہر کرنا ملکی مفاد میں نہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لکی مروت: امن کمیٹی کے اجلاس پر کواڈ کاپٹر حملہ، 13 افراد زخمی
20/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
خلیجی ممالک پر حملوں کیلئے عراق میں ’خفیہ‘ ایرانی سیلز
20/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
نائجر کے ہوائی اڈے پر دہشت گرد حملہ، 35 افراد ہلاک
20/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان میں 80 سے زائد اہداف پر حملے، حزب اللہ کے درجنوں ارکان ہلاک
20/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
امریکہ چھ ماہ میں یورپ میں اپنی افواج کی موجودگی کا جائزہ لے گا، پیٹ ہیگستھ
20/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نوشکی میں بی ایل اے کا ٹارگٹ حملہ، سی ٹی ڈی کا ڈی ایس پی ہلاک
20/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8841 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4585 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3291 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2463 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2107 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1909 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C