راولپنڈی: امامت کرنے والا خواجہ سرا گرفتار
👁️ 72 بار دیکھا گیا
راولپنڈی: امامت کرنے والا خواجہ سرا گرفتار
راولپنڈی (ڈیلی اردو/بی بی سی) صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں پولیس نے مقامی افراد کی شکایت پر سڑکوں پر بھیک مانگنے والے ایک ایسے مبینہ خواجہ سرا کو گرفتار کیا ہے جو لگ بھگ ڈیڑھ سال تک اسی علاقے کی مسجد میں پیش امام کے فرائض سرانجام دیتے رہے تھے۔
اس حوالے سے راولپنڈی کے علاقے چک بیلی میں مقامی پولیس نے مقدمہ بھی درج کیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق مقامی شخص محمد شفیق نے پولیس کو درخواست دی تھی ملزم خواجہ سرا نے مقامی افراد سے ناصرف اپنی جنسی شناخت چھپائی بلکہ بطور مسجد کے پیش امام انھوں نے ڈیڑھ برس کے عرصے میں بہت سے لوگوں کے نکاح پڑھائے اور نماز جنازہ بھی۔
اس مقدمے کے مدعی نے برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کو بتایا کہ لگ بھگ دو سال قبل محلے کے رہائشیوں پر مبنی ایک کمیٹی نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو متفقہ طور پر علاقے کی مسجد کا پیش امام مقرر کیا تھا اور اس کے عوض ان کو 17 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جاتی تھی۔
ایف آئی آر کے مطابق ڈیڑھ سال کے عرصے تک ملزم ناصرف مسجد میں نمازوں کی امامت کرواتے رہے بلکہ وہ اس عرصے کے دوران جمعے کا خطبہ بھی دیتے تھے اور وہ تمام فرائض سرانجام دیتے تھے جو کسی بھی مسجد کا پیش امام دیتا ہے جیسا کہ نماز جنازہ پڑھانا اور نکاح وغیرہ۔
مدعی مقدمہ کے مطابق ڈیڑھ سال بطور پیش امام فرائض کی انجام دہی کے بعد ملزم نے اچانک ایک روز علاقہ مکینوں کو بتایا کہ اُن کا سعودی عرب کا ویزہ آ گیا ہے اور اس لیے وہ بیرون ملک جا کر روزگار کمانا چاہتے ہیں۔
محمد شفیق کے مطابق محلہ کمیٹی کے ارکان اور اہل محلہ نے ملزم کے کردار کی وجہ سے ان کی منت سماجت کی وہ مسجد چھوڑ کر نہ جائیں اور انھیں تنخواہ بڑھانے کی آفر بھی دی لیکن انھوں نے اس پیشکش کو قبول نہیں کیا جس پر اہل محلہ نے انھیں بڑی عزت کے ساتھ رخصت کیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم کی روانگی کے کچھ عرصے بعد محلے کے لوگوں نے دیکھا کہ روات کے علاقے چک بیلی روڈ کے ایک چوک میں ملزم خواجہ سرا کے بھیس میں بھیک مانگ رہے تھے۔
مدعی کے مطابق جب اہل محلہ نے انھیں پکڑ کر استفسار کیا کہ انھوں نے ایسا کیوں کیا تو ملزم نے دعویٰ کیا کہ اُن کی بیوی نے اس کے خلاف خلع کا دعوی دائر کر رکھا ہے جس کے خلاف بطور احتجاج انھوں نے خواجہ سرا کا روپ دھار کر بھیک مانگنا شروع کر دی ہے۔
محمد شفیق کے مطابق اس بیان کے بعد ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
محمد شفیق کا کہنا تھا کہ بطور امام مسجد ان کے چہرے پر داڑھی تھی لیکن جب اُن کو گرفتار کیا گیا تو وہ کلین شیو تھے۔
اس مقدمے کے تفتیشی افسر اظہر اقبال نے بی بی سی کو بتایا کہ ملزم کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 419کے تحت مقدمہ درج کرکے مقامی عدالت سے ملزم کا چار دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ ان کے مطابق دفعہ 419 کے مطابق یہ قانون اپنے مفاد کی خاطر روپ دھار کر دھوکہ دہی دینے سے متعلق ہے۔
انھوں نے کہا کہ ملزم کو مزید طبی معائنے کے لیے سنیچر کے روز یورالوجی ڈیپارٹمنٹ میں لے جایا جائے گا۔
اس مقدمے کے تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ابھی تک ملزم کی شناخت کے بھی ثبوت نہیں ملے کہ آیا وہ پاکستانی ہیں بھی یا نہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملزم کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے انھیں نادرا آفس میں لے جایا جائے گا۔
اظہر اقبال کا کہنا تھا کہ اگر ملزم کی شناخت معلوم نہ ہو سکی تو پھر اس معاملے کی تحقیقات فوج کے خفیہ ادارے کے اہلکار کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1902 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C