راولپنڈی پولیس کی بڑی کارروائی، بدنام زمانہ گینگسٹر تاجی کھوکھر ساتھیوں سمیت گرفتار، بھاری مقدار اسلحہ برآمد
👁️ 561 بار دیکھا گیا
راولپنڈی پولیس کی بڑی کارروائی، بدنام زمانہ گینگسٹر تاجی کھوکھر ساتھیوں سمیت گرفتار، بھاری مقدار اسلحہ برآمد
اسلام آباد (ش ح ط) راولپنڈی پولیس نے بدنام زمانہ گینگسٹر کے سرغنہ امتیاز احمد اکا عرف تاجی کھوکھر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے 333 گینگ کے سرغنہ اور بدنام زمانہ گینگسٹر امتیاز احمد اکا عرف تاجی کھوکھر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔
*ARREST OF TAJI KHOKHAR, HEAD OF TOP20 BADMASH LIST,A GANGSTER OPERATING IN RWP *
Number 1 of Top 20 Badmash & leader of 333 group, 4th Scheduler, Imtiaz Ahmad aka Taji Khokhar has been arrested as part of our special campaign against Criminal Gangsters operating in Rawalpindi. pic.twitter.com/IgAIHyU8vT
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) December 4, 2019
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم تاجی کھوکھر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا چچا اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نواز کھوکھر کا چھوٹے بھائی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تاجی کھوکھر گینگ کو راولپنڈی کینٹ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، تاجی کھوکھر مشہور جرائم پیشہ ہے اور متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔
پولیس کے مطابق تاجی کھوکھر کی گرفتاری اسپیشل آپریشن کے سلسلے میں عمل میں آئی، ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا۔
ایس پی سید علی کے مطابق گرفتار ملزم تاجی کھوکھر کے قبضے سے ایم فور رائفل، ٹرپل ٹو گن، ایس ایم جی، پستول، 23 میگزین اور 665 گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
ایس پی نے مزید بتایا ہے کہ تاجی کھوکھر نے ریٹائرڈ صوبیدار کی زمین پر قبضے کی کوشش کی تھی جس کے حوالے سے ایف آئی آر درج ہے۔
ایس پی سید علی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف 15 دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں بھی نامزد ملزم ہے۔ مقدمات میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی، پولیس مقابلہ، قبضہ اور اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے کے الزامات ہیں۔
راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ تاجی کھوکھر گینگ کو تھانہ ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 19 ستمبر 2015 کو اسلام آباد پولیس، رینجرز اور دیگر سیکورٹی ایجنسیز نے کورال ایریا میں واقع لینڈ مافیا کے سربراہ اور بدنام زمانہ گینگسٹر تاجی کھوکھر کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر 67 غیر قانونی ہتھیار، 3000 سے زائد گولیاں، بڑی مقدار میں غیر ملکی قیمتی شراب، رینجرز اور پاک فوج کے زیر استعمال رہنے والے یونیفارم اور جوتوں سمیت دیگر حساس دستاویزات برآمد کی اور وہاں پر موجود کئی اشتہاریوں اور مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا تھا، یہ چھاپہ وفاقی وزرات داخلہ کی خصوصی ہدایات پر مارا گیا تھا۔
امتیاز احمد اکا المعروف تاجی کھوکھر نہ صرف اسلام آباد اور راولپنڈی اور اس ملحقہ علاقوں میں زمینوں پر ناجائز قبضوں میں ملوث ہے بلکہ ایک انتہائی خطرناک گینگ کا سرغنہ سمجھا جاتا ہے بلکہ اس نے لوگوں کی زمینوں پر قبضے، شراب و منشیات کی فروخت کے کام، دیگر سنگین جرائم کی انجام دہی کے لئے دہشت گرد تنظیموں اور ان کے نظریہ سازوں سے بھی اتحاد بنا رکھا ہے۔
تاجی کھوکھر جو کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپکیر حاجی نواز کھوکھر کا بھائی ہے نے نہ صرف خود کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان، لشکر جھنگوی اور اہلسنت والجماعت میں شرکت کی بلکہ اس کے ساتھ جڑے انتہائی خطرناک، اشتہاری، اجرتی قاتل اور مجرم، قبضہ گینگ اور دہشت گردوں کو بھی کور حاصل کرنے کے لئے اہلسنت و الجماعت، لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ پاکستان، تحریک طالبان اور عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کا حصّہ بن گئے۔
تاجی کھوکھر کے لال مسجد اسلام آباد کے خطیب اور داعش و القائدہ و تحریک طالبان پاکستان کی اعلانیہ حمایت کرنے والے مولوی عبدالعزیز کے ساتھ تعلقات بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں اور یہ تعلقات بعد میں ایک مبینہ واقعے کے بعد رشتہ داری میں بدل گئے جب مولوی عبدالعزیز کی بیٹی کی شادی اچانک ہی تاجی کھوکھر کے بیٹے سے کردی گئی اور تاجی کھوکر نے اکثر جہاں جہاں قبضہ کرکے اور انتہائی سستے داموں زمین حاصل کرکے ٹاؤنز بنائے وہاں نہ صرف مولوی عبدالعزیز کو پلاٹ دئے گئے بلکہ سپاہ صحابہ پاکستان، لشکر جھنگوی، اہلسنت والجماعت کے سرکردہ لوگوں کو بھی پلاٹ بانٹے گئے بلکہ وہاں پر قبضہ شدہ زمین پر دیوبندی مدرسہ و مسجد کی تعمیر بھی کی گئی۔
تاجی کھوکھر اور ملک ریاض سمیت کئی ایک بلڈر مافیا کے لوگ متنازعہ اور جھگڑے والی زمینوں پر قبضے کے لئے جن اشتہاریوں اور مجرموں کو استعمال کرتے رہے ان میں سے اکثر اہلسنت و الجماعت، سپاہ صحابہ پاکستان، لشکر جھنگوی، تحریک طالبان پاکستان اور داعش کے ممبر نکل آتے تھے اور ان کا تعلق بھی آگے مولوی عبدالعزیز، محمد احمد لدھیانوی وغیرہ سے نکلتا تھا۔ راولپنڈی میں صابرہ بی بی نامی خاتوں کے قتل میں تاجی کھوکھر اور اس کے بیٹوں کا جب نام سامنے آیا تو بھی تاجی کھوکھر کے کالعدم تنظیموں روابط اور لال مسجد سے روابط کی کہانی سامنے آئی اور یہ بھی کہا جاتا رہا کہ تاجی کھوکھر کے گینگ کو کئی بااثر سیاست دانوں، پولیس افسران اور بزنس مافیا کی سرپرستی حاصل ہے۔
تاجی کھوکھر کے محمد احمد لدھیانوی، مولوی عبدالعزیز سمیت کئی اور نام نہاد جہادی اور اعلانیہ دہشت گردوں کے درمیان یہ تعلقات اصل میں پورے ملک کے اندر لینڈ مافیا، منشیات فروش، اسلحہ سمگلر، قاتلوں، ڈاکوؤں کی تکفیری و انتہا پسند مذہبی انتہا پسندوں، فرقہ پرست گروپوں اور دہشت گردوں کے درمیان بنے تعلق اور زنجیر کی عکاسی کرتی ہے اور پاکستان کے اندر دہشت گردوں، فرقہ پرستوں، تکفیری قوتوں کا سیاسی چہرہ سپاہ صحابہ پاکستان، لشکر جھنگوی، اہلسنت والجماعت مذہبی دہشت گردی اور آئیڈیالوجی کے ساتھ قبضہ مافیا، منشیات فروش، بردہ فروش، اسمگلرز، اجرتی قاتلوں، اغواء کاروں کے درمیان مضبوط روابط کے لئے پلیٹ فارم کا کام دینے والی تنظیم ہے اور اس تنظیم نے اپنے سیاسی چہرے کے پیچھے مذہبی تکفیری دہشتگردی اور انتہا پسندی سے گھلے ملے لینڈ مافیا اور منشیات و شراب فروش نیٹ ورک کو چھپا رکھا ہے اور اسی چہرے کے پیچھے ٹارگٹ کلرز پناہ لیتے ہیں اور اسی چہرے کے پیچھے دہشت گردوں کے سہولت کار پناہ لئے ہوئے ہیں۔
دہشت گرد نیٹ ورک پاکستان کے اندر اور پاکستان سے باہر اپنی مضبوط جڑیں رکھتا ہے اور جرائم پیشہ لوگ اور گینگ ان کے لئے ریڑھ کی ہڈی ہیں اور یہ نیٹ ورک پاکستان کے اندر مدارس، سیاسی مذہبی جماعتوں کی آڑ میں منظم طریقے سے کام کررہا ہے اور اس نیٹ ورک کی شاخیں مین سٹریم سیاسی جماعتوں کے اندر بھی نظر آتی ہیں کیونکہ تاجی کھوکھر کے پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نواز، عوامی نیشنل پارٹی اور تحریک انصاف، تحریک لبیک پاکستان سمیت سبھی جگہ نشان نظر آتے ہیں۔ تاجی کھوکھر جیسے لینڈ مافیا کے سرغنہ اور تکفیری ملائیت کا باہمی اتحاد پاکستان کے اندر دہشت گردی، لاقانونیت کا سب سے بڑا سبب بنا ہوا ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی پولیس اور سیکیورٹی اداروں سمیت حساس اداروں کو اس پورے نیٹ ورک کی چھان بین کرکے اس نیٹ ورک کے خلاف بھرپور آپریشن کرنا چاہیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C