روس کا یوکرین کے دارالحکومت کیف پر کروز اور بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
👁️ 58 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین کے دارالحکومت کیف پر کروز اور بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
ماسکو (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف پی/اے پی/وی او اے) یوکرین کے دارالحکومت کیف میں بدھ کو دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ دھماکوں سے قبل یوکرین کی ایئرفورس نے ملک میں ہنگامی الرٹ جاری کیا تھا۔
یوکرینی صدر کے چیف آف اسٹاف آندریو یارمک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر ایک ایک بیان میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پوٹن اس وقت کیف پر میزائل حملہ کر رہے ہیں۔
یوکرین کی ایئر فورس نے اس سے قبل خبردار کیا تھا کہ “میزائل ملک کی فضائی حدود میں داخل ہو گیا ہے۔‘‘
بیان میں شہریوں کو ہوشیار رہتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ’’میزائل چرنیہیو ریجن سے کیف کی طرف آ رہا ہے۔”
یوکرینی فوج کے مطابق روس نے کروز میزائل اور بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔
کیف کے ایڈمنسٹریٹر نے میسجنگ ایپ ٹیلی گرام پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ شہر میں دھماکے ہوئے ہیں۔ ایئرڈیفنس فورسز کام کر رہی ہیں، شہری شیلٹرز میں رہیں۔
کیف پر حملہ ایسے موقع پر ہوا ہے جب امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ شمالی کوریا کے فوجیوں نے روس کے ساتھ مل کر لڑائی میں حصہ لینا شروع کر دیا ہے۔
ترجمان ویدانت پٹیل نے منگل کو نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ شمالی کوریا کے 10 ہزار سے زیادہ فوجی مشرقی روس بھیجے گئے ہیں جن میں سے بیشتر کو مشرقی کرسک اوبلاسٹ منتقل کیا جا چکا ہے۔
ترجمان کے مطابق شمالی کوریا کے فوجی روسی فورسز کے ساتھ مل کر لڑائی میں مصروف ہیں۔
امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگان کے ترجمان میجر جنرل پیٹ ریڈار کے مطابق وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے منگل کو یوکرینی ہم منصب رستم عمروف سے بات کی اور میدانِ جنگ کی حکمتِ عملی اور امریکہ کی جانب سے فراہم کردہ معاونت سے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔
ترجمان نے کہا کہ وزیرِ دفاع نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صدر جو بائیڈن یوکرین کی معاونت کے لیے پرعزم ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C