روس کا یوکرین کے ساحلی شہر ماریوپول پر قبضے کا دعویٰ
👁️ 34 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین کے ساحلی شہر ماریوپول پر قبضے کا دعویٰ
ماسکو (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے پی) روس نے یوکرین کے ساحلی شہر ماریوپول پر مکمل قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔ روسی افواج نے کئی روز سے شہر کا محاصرہ کر رکھا تھا۔
روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ماریوپول میں یوکرینی افواج کے آخری دستے نے بھی ہتھیار ڈال دیے ہیں۔
روسی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ دفاع نے ماریوپول کا کنٹرول سنبھالنے سے متعلق صدر پوٹن کو آگاہ کر دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہر کے اسٹیل پلانٹ اور باقی حصے کو مکمل طور پر قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
البتہ یوکرین نے روس کی جانب سے کیے گئے دعووں کی تصدیق نہیں کی۔
روسی افواج نے پچھلے تین ماہ سے ماریوپول کا محاصرہ کر رکھا تھا اور شہرپر شدید بمباری کی جارہی تھی۔ شہر ملبے کا ڈھیر بن گیا اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 20 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
حالیہ چند روز سے یوکرین کے فوجی دستے شہرکے اسٹیل ورکس پلانٹ سے روسی فوجوں کا مقابلہ کر رہے تھے۔ اس ہفتے کے اوائل میں یوکرین کے حکام نے فوجی دستوں کو ہدایت کی تھی کہ زندگی بچانے کے لیے مزید مزاحمت نہ کریں۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ یوکرین کے کتنے فوجیوں نے ہتھیار ڈالے ہیں۔
مشرقی یوکرین میں روسی حملے
دوسری طرف روس نے مشرقی یوکرین میں اپنی جنگ کو تیز کر دیا ہے اور روسی فوج آگے بڑھ رہی ہے۔ ڈونیسک اور لوہانسک پر گولہ باری اور بمباری شدت اختیار کر گئی ہے۔ یوکرین کے سول اور فوجی حکام کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقے تباہ ہو گئے ہیں اور ہزاروں شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ لوہانسک اور ڈونیسک شہروں سمیت ڈونباس کا علاقہ جہنم بن چکا ہے اور روسی فوجوں نے علاقے کو تباہ کر ڈالا ہے۔
وہانسک علاقے کے گورنر نے جمعہ کو ایک ٹیلی گرام دیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ روس نے شہر کے ایک اسکول پر حملہ کیا، جہاں بچّوں سمیت دو سو سے زیادہ افراد نے پناہ لے رکھی ہے۔
روسی وزیر دفاع نے بھی جمعہ کو کہا کہ “لوہانسک پیپلز ری پبلک کی آزادی مکمل ہونے کے قریب ہے۔ امریکی محکمۂ دفاع کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ ڈونباس میں روس کی پیش قدمی سست روی سے دوچار ہے۔
جی سیون ممالک کا یوکرین کو 19 ارب ڈالرز سے زائد دینے کا وعدہ
ادھر جی سیون ممالک نے یوکرین کو مزید 19.8 ارب ڈالرز دینے کا وعدہ کیا ہے۔ یہ رقم یوکرین میں انسانی ہمدردی کی مد میں دی جا رہی ہے۔ جمعرات کو امریکی سینیٹ نے بھی یوکرین کی مدد کے لیے 40 ارب دالرز کے پیکیج کی منظور ی دی ہے۔
دوسری طرف روس نے کہا ہے کہ وہ ہفتے کے روز سے فن لینڈ کو گیس کی ترسیل بند کررہا ہے۔ روس نے یہ فیصلہ فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کے فیصلے کے رد عمل میں کیا۔ روس نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اپنی مغربی سرحدوں کو اور زیادہ مضبوط بنا رہا ہے، تاکہ بدلتی ہوئی صورت حال کا مقابلہ کیا جا سکے۔۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2120 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C