روس کے یوکرین کیخلاف بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے
👁️ 47 بار دیکھا گیا
روس کے یوکرین کیخلاف بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے
کییف (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) روسی فوج نے آج بروز اتوار علی الصبح یوکرین پر ایک بڑا میزائل اور ڈرون حملہ کیا، جس میں دارالحکومت کییف اور بندر گاہی شہر اوڈیسا سمیت متعدد شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔ یوکرینی حکام کے مطابق ان حملوں میں ملکی توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اتوار کو ٹیلی گرام پر کہا کہ یوکرینی فضائی دفاع نے روسی افواج کی طرف سے داغے گئے 120 میزائلوں اور 90 ڈرونز میں سے بیشتر کو روک دیا۔
زیلنسکی نے کہا کہ ہمارے فضائی دفاع نے 140 سے زیادہ فضائی اہداف کو تباہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا، ”بدقسمتی سے، ملبے کے گرنے اور عمارتوں سے ٹکرانے سے نقصان پہنچا ہے۔‘‘
زیلنسکی نے کہا کہ روسی حملوں نے بنیادی طور پرپورے ملک میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا اور اس کے نتیجے میں بعض علاقوں میں بلیک آؤٹ ہو گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملبے کی صفائی کا کام جاری ہے۔ حکام نے بتایا کہ کییف میں دو رہائشی عمارتوں میں آگ بھی بھڑک اٹھی۔ کئی علاقوں میں، احتیاطی اقدام کے طور پر بجلی بند کر دی گئی تھی تاکہ گرڈ کے ممکنہ اوورلوڈ کو روک کر توانائی کی سہولیات کو نقصان پہنچنے سے بچایا جا سکے۔
بحیرہ اسود کے قریب میکولائیو کے علاقائی فوجی گورنر وٹالی کم نے اتوار کی صبح کہا کہ جنوبی شہر میکولائیو پر رات بھر کیے گئے روسی ڈرون حملوں میں دو خواتین ہلاک اور دو بچوں سمیت چھ دیگر زخمی ہو گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2098 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C