روس یوکرین میں ’نسل کشی‘ کا مرتکب ہو رہا ہے، امریکی صدر جوبائیڈن
👁️ 40 بار دیکھا گیا
روس یوکرین میں ’نسل کشی‘ کا مرتکب ہو رہا ہے، امریکی صدر جوبائیڈن
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/روئٹرز/ڈی پی اے) امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی صدر پوٹن کو آمر بتاتے ہوئے کہا کہ روس یوکرین میں ‘نسل کشی’ کا مرتکب ہو رہا ہے۔ ادھر صدر پوٹن نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ماسکو اپنے جنگی مقاصد میں کامیابی حاصل کرے گا۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے پہلی بار یوکرین پر روسی حملے کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماسکو یوکرین کو اس طرح سے تباہ کرنے کے در پہ ہے کہ ”یوکرینی ہونے کا خیال ہی ختم ہو جائے۔”
انہوں نے کہا کہ پٹرول کی ادائیگی کی امریکی صلاحیت کا انحصار اس بات پر نہیں ہونا چاہیے کہ ”ایک آمر کسی دوسرے ملک پر حملہ کردے اور وہاں نسل کشی کرے۔”
جب صحافیوں نے امریکی صدر سے زور دے کر استفسار کیا کہ آخر انہوں نے نسل کشی کا لفظ کس بنیاد پر استعمال کیا؟ تو انہوں نے کہا، ” میں نے اسے نسل کشی کہا کیونکہ اب یہ مزید واضح ہو گیا ہے کہ پوٹن، ” یوکرینی ہونے کے خیال کو ہی ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اور اس حوالے سے ان کے خلاف ثبوت بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔”
ان کا مزید کہنا تھا، ”ہم اس بات کا فیصلہ بین الاقوامی سطح کے وکلاء پر چھوڑتے ہیں کہ وہ فیصلہ کریں کہ یہ اس زمرے میں آتا ہے یا نہیں، تاہم مجھے یقینی طور پر ایسا ہی لگتا ہے۔”
یوکرین کے صدر وولودمیر زیلنسکی نے امریکی صدر کے اس بیان کی ستائش کی اور اپنی ایک ٹویٹ میں کہا، ”ایک سچے رہنما کے حقیقی الفاظ۔ برائی کا سامنا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ چیزوں کے ان کے حقیقی نام سے پکارا جائے۔”
بین الاقوامی قوانین کے تحت نسل کشی کی تعریف یہ ہے کہ کسی ایک قوم، نسل یا پھر مذہبی گروہ کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کرنے کے ارادے سے کارروائی کی جائے۔
سرد جنگ کے خاتمے کے بعد سے، امریکی محکمہ خارجہ نے اب تک باقاعدہ طور پر ”نسل کشی” کی اصطلاح کا سات مرتبہ استعمال کیا ہے۔
روسی صدر پوٹن کا عزم
ادھر روسی صدر ولادمیر پوٹن نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ یوکرین کے حوالے سے ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی متبادل ہی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین میں روسی فوجی کارروائی ”ناگزیر” تھی اور وعدہ کیا کہ اس تنازعے میں اس کے مقاصد حاصل کر لیے جائیں گے۔
منگل کے روز انہوں نے روس کے دور دراز مشرقی علاقے آمور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات کے بعد یہ باتیں کہیں۔
روسی صدر نے الزام لگایا کہ یوکرین کو ”روس مخالف ایک پل” میں تبدیل کر دیا گیا، جہاں ”قوم پرستی اور نیو نازی ازم کی فصلیں اگائی جا رہی ہیں۔” ان کا کہنا تھا، ”یوکرینی قوم پرستوں کی یہ نئی نسل خاص طور پر روس کے ساتھ تصادم کو ہوا دے رہی ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یوکرین میں نازی نظریہ کس طرح زندگی کی ایک حقیقت بن چکا ہے۔”
اس سے قبل انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ مغربی دنیا روس کوالگ تھلگ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، تاہم روس اتنا وسیع ہے کہ وہ اس میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے اور ماسکو اس کا مقابلہ کر ے گا۔
روس تیل کسی بھی قیمت پر فروخت کر سکتا ہے
روس میں توانائی کے وزیر نکولائی شلگنوف کا کہنا ہے کہ ماسکو اپنے دوست ممالک کو تیل کسی بھی قیمت پر فروخت کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الوقت ”مغربی ممالک کی جس نوعیت کی سیاست ہے اس میں تیل کی قیمتوں کے بارے میں کچھ بھی کہنا بہت مشکل ہے۔”
انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتیں 80 ڈالر فی بیرل سے 150 ڈالر فی بیرل تک جانے کا امکان ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ماسکو کا کام تیل کی قیمتوں پر قیاس آرائی کرنا نہیں بلکہ اس صنعت کی سرگرمیوں کو باقاعدگی سے جاری رکھنا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11811 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C