زائرین نے درگاہ لعل شہباز قلندرؒ کے مزار کا مرکزی گیٹ توڑ دیا، متعدد پولیس اہلکار زخمی، صورتحال کشیدہ
👁️ 130 بار دیکھا گیا
زائرین نے درگاہ لعل شہباز قلندرؒ کے مزار کا مرکزی گیٹ توڑ دیا، متعدد پولیس اہلکار زخمی، صورتحال کشیدہ
سیہون شریف (مانیٹرنگ ڈیسک) زائرین کی جانب سے درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا مرکزی گیٹ توڑے جانے کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق زائرین کی جانب سے برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ اولیاءٕ حضرت لعل شہباز قلندر کا مرکزی گیٹ ٹوٹنے کی اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس اور مقامی انتظامیہ فوری طو پر پہنچی اور اس نے صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔
ذرائع کے مطابق درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ سمیت علاقے کا کنٹرول اس وقت رینجرز نے سنبھال لیا ہے۔
ذرائع سے بتایا ہے کہ ایس ایس پی جامشورو جاوید بلوچ سمیت علاقہ پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موجود ہیں جب کہ درگاہ کی انتظامیہ کے افراد بھی صورتحال کو سنبھالنے میں معاونت فراہم کر رہے ہیںَ
زائرین کی جانب سے کچھ دیر قبل حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار کا مرکزی گیٹ توڑ دیا گیا تھا۔ زائرین مرکزی گیٹ توڑنے کے بعد بڑی تعداد میں مزار کے اندر داخل ہو گئے تھے۔
https://twitter.com/RabNBaloch/status/1377677127991099400?s=19
پولیس کی بھاری نفری کے درگاہ کا کنٹرول سنبھالنے پر زائرین نے درگاہ کے باہر توڑ پھوڑ کی اور متعدد موٹر سائکلیوں کو بھی آگ لگا دی۔
https://twitter.com/HoorainPervaiz/status/1377675487766487040?s=19
ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار کو کورونا وائرس کی وجہ سے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت 6 اپریل تک کے لیے بند کیا گیا تھا لیکن آج زائرین نے مرکزی گیٹ توڑ دیا اور مزار میں داخل ہو گئے ہیں۔
پولیس نے زائرین کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے جواب میں پتھراؤ کیا جس سے 8 اہلکار زخمی ہوئے۔
زائرین نے درگاہ کے قریب کھڑی پانچ موٹر سائیکلوں کو بھی نذر آتش کیا جبکہ مرکزی دروازے کو توڑ کر اندر لگی قناعتوں کو بھی پھاڑ دیا۔
https://twitter.com/TanveerWagan/status/1377682777999605764?s=19
حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا عرس مبارک کل دو اپریل کو ہے جس میں شرکت کے لیے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد مزار پہ پہنچی ہے۔
https://twitter.com/ShamsP6/status/1377677454354055175?s=19
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C