سری لنکا میں سنگین معاشی بحران: پولیس کی فائرنگ سے ایک مظاہرین ہلاک، 24 زخمی
👁️ 48 بار دیکھا گیا
سری لنکا میں سنگین معاشی بحران: پولیس کی فائرنگ سے ایک مظاہرین ہلاک، 24 زخمی
کولمبو (ڈیلی اردو/اے ایف پی/روئٹرز/اے پی/ڈی پی اے) سری لنکا میں گزشتہ کئی روز سے حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں تاہم پولیس کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ ملک کا معاشی بحران قوم کو تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کی طرف لے جا رہا ہے۔
سری لنکا میں ہونے والے مظاہروں کے دوران منگل کے روز گولی لگنے سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ سری لنکا میں حکومت مخالف مظاہرے گزشتہ کئی روز سے جاری ہیں تاہم مظاہرین پر براہ راست گولی چلانے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
WARNING: GRAPHIC CONTENT – A protester in Sri Lanka was killed after police opened fire to disperse crowds, marking the first fatality in weeks of demonstrations over a worsening economic crisis https://t.co/hLej7ZcSRo pic.twitter.com/XcHwoeL0Qm
— Reuters (@Reuters) April 20, 2022
ہسپتال اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تیل کی قلت اور ضروری اشیاء کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے مظاہرین کا ایک بڑا گروپ دارالحکومت کولمبو سے 95 کلومیٹر مشرق میں رامبوکانہ میں جمع ہوا تھا۔ ہجوم نے وہاں پر بطور احتجاج ریلوے لائن کو بلاک کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے براہ راست گولیاں چلائیں۔
پولیس کے ترجمان نہال تھلڈوا نے کہا کہ پولیس نے ابتدائی طور پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا، لیکن انہوں نے جوابی کارروائی میں پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ اس پر پولیس نے جواباً فائرنگ کی۔
ان جھڑپوں میں کم از کم 24 افراد زخمی ہوئے ہیں، جس میں متعدد پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہسپتال میں کم از کم چار مزید افراد کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔
رامبوکانہ میں منعقد ہونے والا احتجاجی جلوس سری لنکا بھر میں ہونے والے بہت سے بے ساختہ اجتماعات میں سے ایک تھا۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 65 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اسی کے بعد ملک بھر میں ان مظاہروں کا آغاز ہوا۔
سری لنکا میں تکلیف دہ معاشی بدحالی
چونکہ ملک میں اس وقت ایک غیر معمولی اقتصادی بحران سے دو چار ہے، اس لیے اس جزیرے کے عوام نے حالیہ ہفتوں میں کئی بڑے مظاہرے دیکھے ہیں۔ سب بڑے مسائل اشیائے خورد و نوش کی قلت، ایندھن کی قیمتوں میں زبردست اضافہ اور بڑے پیمانے پر بجلی میں کٹوتی ہے۔
گزشتہ ہفتے حکومت نے سری لنکا کے 51 بلین ڈالر کے غیر ملکی قرضوں کے لیے اپنے آپ کو دیوالیہ قرار دے دیا تھا اور کولمبو اسٹاک ایکسچینج نے ممکنہ طور پر اپنی مارکیٹ کے خاتمے خدشات کے پیش نظر تجارت کو معطل کر دیا تھا۔
مظاہرین حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ادھر حکومت فوری طور پر ضروری بیل آؤٹ پیکج پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ بات چیت کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ سری لنکا آئندہ مہینوں میں اس بحران پر قابو پانے کے لیے تین ارب ڈالر کے ایک بیل آؤٹ پیکج کا مطالبہ کر رہا ہے۔
دارالحکومت کولمبو میں مظاہرین نے صدر گوٹابایا راجا پکسے کے دفتر کے باہر ایک ہفتے سے ڈیرا ڈال رکھا ہے۔ پیر کے روز ہی صدر نے کہا تھا کہ ”معاشی بحران کی وجہ سے لوگ مشکلات کا شکار ہیں، اور مجھے اس پر شدید افسوس ہے۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11811 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C