سعودی شہزادی بسمہ بنت سعود تین سال بعد جیل سے رہا
👁️ 37 بار دیکھا گیا
سعودی شہزادی بسمہ بنت سعود تین سال بعد جیل سے رہا
ریاض (ڈیلی اردو/اے ایف پی/بی بی سی) سعودی عرب میں سماجی کارکنان کا کہنا ہے کہ ایک شہزادی اور ان کی بیٹی کو بغیر کسی الزام قریب تین سال تک انتہائی سکیورٹی والی جیل میں رکھنے کے بعد اب رہا کر دیا گیا ہے۔
الأميرة بسمة آل سعود: إطلاق سراحها بعد عامين من اعتقالها في السعوديةhttps://t.co/UpSRaGSDwH pic.twitter.com/vE6bY4cKf1
— BBC News عربي (@BBCArabic) January 8, 2022
شہزادی بسمہ بنت سعود کو مارچ 2019 میں حراست میں لیا گیا جب وہ طبی معائنے کے لیے سوئٹزر لینڈ جانے کی تیاری کر رہی تھیں۔
یہ معلوم نہیں کہ انھیں کیوں حراست میں رکھا گیا تھا۔ اس دوران بسمہ بنت سعود یا ان کی بیٹی سہود پر کوئی جُرم عائد نہیں کیا گیا۔
بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اس کی وجہ ان کی جانب سے انسانی حقوق کے تحفظ اور آئین میں اصلاحات کے مطالبات ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ان کے خاندان نے 2020 میں ایک بیان کے ذریعے اقوام متحدہ کو بتایا تھا کہ ممکنہ طور پر اس کی وجہ ان کی جانب سے تشدد کے خلاف بولنا ہے۔
تاہم بعض حلقوں کا خیال ہے کہ ان کی گرفتاری کی وجہ ان کے سابق ولی عہد محمد بن نایف کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نایف کو گھر میں نظر بند رکھا گیا ہے۔
57 سالہ شہزادی بسمہ نے گذشتہ اپریل سعودی بادشاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ انھوں نے کچھ غلط نہیں کیا اور اب ان کی صحت بھی متاثر ہو رہی ہے۔
یہ معلوم نہیں ہے کہ 2019 میں حراست میں لیے جانے کے وقت وہ بیرون ملک کس طبی معائنے کے لیے جا رہی تھیں۔
ٹوئٹر پر انسانی حقوق کی تنظیم اے ایل کیو ایس ٹی نے کہا ہے کہ انھیں طبی امدید نہیں دی گئی جبکہ ممکنہ طور پر وہ ایک جان لیوا عارضے میں مبتلا تھیں۔ انھیں دارالحکومت ریاض کے مضافات میں الحاير جیل میں رکھا گیا تھا۔
سعودی تنظیم نے مزید کہا کہ ’انھیں حراست میں رکھے جانے کے دوران کسی بھی وقت ان کے خلاف کوئی جُرم عائد نہیں کیا گیا۔‘
شہزادی بسمہ سعودی عرب پر سنہ 1953 سے 1964 تک حکومت کرنے والے شاہ سعود کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں۔
انھوں نے سعودی شاہی خاندان میں انسانی ہمدردی کے امور اور آئینی اصلاحات کی ایک نمایاں وکیل کی حیثیت سے اپنی پہچان بنائی ہے۔
اپریل 2020 کے دوران انھوں نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان سے اپیل کی تھی کہ انھیں قید سے آزاد کیا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9106 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5095 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C