سعودی عرب اور حوثیوں میں مذاکرات سے یمن میں امن کی نئی امید
👁️ 64 بار دیکھا گیا
سعودی عرب اور حوثیوں میں مذاکرات سے یمن میں امن کی نئی امید
صنعا (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے/اے پی) سعودی عرب کے ایک وفد نے صنعا میں یمن کے حوثی باغیوں سے مذاکرات کیے ہیں، جس سے خطے میں امن کی نئی امید پیدا ہوئی ہے۔ یہ اس بات کا بھی عکاس ہے کہ عمان کی ثالثی میں ہونے والی بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے۔
یمن میں شیعہ حوثی باغیوں نے عمان اور سعودی عرب کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کے دوران یہ تجویز پیش کی ہے کہ وہ ملک میں جاری خانہ جنگی ختم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ عمان کی ثالثی میں ہونے والی بات چیت کے لیے سعودی وفد ہفتے کے روز صنعا پہنچا تھا۔
حوثی باغیوں کے زیر کنٹرول صبا نیوز ایجنسی نے اتوار کے روز اطلاع دی کہ اس ملاقات کے دوران حوثی باغیوں کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے ”منصفانہ اور باعزت امن” کے حق میں بات کی ہے۔
یہ دورہ ریاض اور صنعا کے درمیان عمان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت کی بھی نشاندہی کرتا ہے، جو اقوام متحدہ کی امن کی کوششوں کے ساتھ ساتھ ایک علیحدہ امن کی کوشش ہے۔ چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے بعد حریف سعودی عرب اور ایران نے تعلقات کو دوبارہ قائم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جس کے بعد ان مذاکرات میں بھی تیزی آئی ہے۔
سعودی عرب نے ابھی تک ان مذاکرات کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ البتہ ایک حوثی رہنما محمد البوکیتی نے ٹویٹر پر کہا تھا کہ سعودی اور عمانی حکام ”خطے میں جامع اور دیرپا امن کے حصول کے طریقوں ” پر تبادلہ خیال کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حوثی باغیوں اور سعودی عرب کے درمیان باعزت امن کا حصول ”دونوں فریقوں کی فتح” ہو گی۔ انہوں نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ ”پرامن ماحول کو برقرار رکھنے اور ماضی کو بدلنے کی تیاری” کے لیے اقدامات کریں۔
اقوام متحدہ کا رد عمل
یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہینس گرنڈبرگ نے صنعا میں سعودی اور عمانی مذاکرات سمیت جاری کوششوں کے متعلق کہا کہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے پہلی بار یمن دیرپا امن کی جانب حقیقی پیش رفت کے قریب پہنچ گیا ہے۔
انہوں نے نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹیڈ پریس سے بات چیت میں کہا: ”یہ ایک وہ لمحہ ہے جس سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ ہی اس پر بنیاد استوار کی جا سکتی ہے۔ یہ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ایک جامع سیاسی عمل شروع کرنے کا حقیقی موقع بھی ہے تاکہ تنازعات کو پائیدار طریقے سے ختم کیا جا سکے۔”
بات چیت کن امور پر ہوئی
ذرائع نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا ہے کہ سعودی عرب اور یمن کے باغیوں کے درمیان مذاکرات میں حوثیوں کے زیر کنٹرول بندرگاہوں اور صنعا ایئرپورٹ کو مکمل طور پر دوبارہ کھولنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔
ملاقات کے دوران سرکاری ملازمین کے لیے اجرتوں کی ادائیگی، تعمیر نو کی کوشش اور غیر ملکی افواج کے ملک سے باہر نکلنے کے لیے ٹائم لائن جیسے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔
ماہرین کے مطابق یمن میں سیاسی منظر نامہ کافی پیچیدہ ہے، تاہم مذاکرات کے ذریعے مستقل جنگ بندی کا کوئی نہ کوئی راستہ نکالا جا سکتا ہے۔
یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں اور سعودی حمایت یافتہ حکومت کے مابین ایک عرصے سے لڑائی جاری ہے، جس کے نتیجے میں اس ملک میں ایک انسانی بحران پیدا ہو چکا ہے۔ صنعا میں ہونے والی اس ملاقات سے پہلے سعودی عرب کی جانب سے ایک درجن سے زائد حوثی جنگی قیدیوں کو رہا بھی کیا گیا تھا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق چین کی ثالثی میں ہونے والا معاہدہ پورے مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں بہتری لا سکتا ہے اور یمن میں جاری امن کوششیں بھی اسی منصوبے کا حصہ ہیں۔ اگر صورتحال ایسی ہی مثبت رہی تو دیگر ملکوں کے حالات میں بھی بہتری آئے گی۔ ایران اور سعودی عرب شام، لبنان اور عراق میں اپنے اپنے اثر و رسوخ کے لیے میدان میں سرگرم رہے ہیں۔ سعودی عرب اور ایران ان ممالک میں ایک دوسرے کے حریف گروپوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 316 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2468 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C