سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالضحیٰ منائی جارہی ہے
👁️ 73 بار دیکھا گیا
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالضحیٰ منائی جارہی ہے
جدہ (ڈیلی اردو) سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحی منائی جا رہی ہے، مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے سب سے بڑے اجتماعات ہوئے جن میں لاکھوں فرزندان توحید اپنے مالک کے حضور سربسجود ہو کر اس دنیا میں عطا کردہ بے پایاں نعمتوں کا شکر بجا لاتے نظر آئے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر سے آئے لاکھوں مسلمان گزشتہ روز حج کے رکن اعظم کے بعد آج عید الاضحی منانے میں مصروف ہیں، مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے جن میں امت مسلمہ کی خوشحالی اور کامیابی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔اس موقع پر آئمہ کرام نے خطبہ عید میں فلسفہ قربانی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مسلمانوں کو اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔ انھوں نے خدا کے احکامات کے تحت اس فانی دنیا کی بجائے آخرت کیلئے زندگیاں وقف کرنے کا درس دیا۔
حجاج کرام نماز عید کے بعد منیٰ روانہ ہو گئے جہاں سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کی جا رہی ہے۔ منیٰ، مکہ، جدہ مدینہ اور دیگر شہروں میں خصوصی مذبح خانوں کا اہتمام کیا گیا۔ حجاج شیطان کو کنکریاں مارنے، قربانی کے بعد سر منڈوا کر احرام کھول دیں گے اور طواف زیارت کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C