19/November/2026

سعودی ولی عہد سے امریکی سینٹکام کمانڈر کی ملاقات، دفاعی تعاون اور خطے کی صورتحال زیر غور

👁️ 89 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
سعودی ولی عہد سے امریکی سینٹکام کمانڈر کی ملاقات، دفاعی تعاون اور خطے کی صورتحال زیر غور

سعودی ولی عہد سے امریکی سینٹکام کمانڈر کی ملاقات، دفاعی تعاون اور خطے کی صورتحال زیر غور

ریاض (ڈیلی اردو): سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکہ کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر اور ان کے وفد سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات، خاص طور پر عسکری شعبے میں تعاون، اور خطے کی تازہ صورتحال پر غور کیا گیا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملاقات میں وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، قومی سلامتی کے مشیر مساعد بن محمد العیبان اور چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی بھی موجود تھے۔

وزیر دفاع نے سینٹکام کمانڈر سے الگ ملاقات میں دفاعی تعاون کے امکانات، خطے کی سلامتی، استحکام اور امن اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران کے ساتھ کشیدگی اور اسی صبح ریاض کی طرف حوثی میزائل حملے کے بعد خطے میں امریکی عسکری سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ سینٹکام کمانڈر اس سے قبل منگل کو اسرائیل بھی گئے تھے، جہاں انہوں نے اسرائیلی فوجی قیادت سے بات چیت کی تھی۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C