18/November/2026

لحج: ایران نواز حوثی باغیوں نے رکن پارلیمنٹ کے گھر پر دھاوا بول دیا، رہائشی علاقے میں فوجی ٹھکانہ بنانے کا خدشہ

👁️ 42 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لحج: ایران نواز حوثی باغیوں نے رکن پارلیمنٹ کے گھر پر دھاوا بول دیا، رہائشی علاقے میں فوجی ٹھکانہ بنانے کا خدشہ

لحج: ایران نواز حوثی باغیوں نے رکن پارلیمنٹ کے گھر پر دھاوا بول دیا، رہائشی علاقے میں فوجی ٹھکانہ بنانے کا خدشہ

لحج (ڈیلی اردو): یمن کے جنوبی صوبے لحج میں ایران نواز حوثی باغیوں نے رکن پارلیمنٹ عبداللہ محمد صالح کے گھر پر دھاوا بول دیا۔ واقعہ ضلع المقاطرہ میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے گھر کے دروازوں پر فائرنگ کر کے انہیں توڑ دیا۔

یمن میں چین کی خبر رساں ایجنسی شنہوا کے نمائندے فارس الحمیری نے بتایا کہ حملہ آور گھر میں داخل ہو کر اس کا سامان بکھیر گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حوثی عناصر نے بعد میں گھر میں شمسی توانائی کے پینل اور ایندھن کی مقدار پہنچا کر وہاں ٹھکانہ بنا لیا۔

مقامی باشندوں میں خدشہ بڑھ گیا ہے کہ باغی گھر کو فوجی مرکز میں تبدیل کر دیں گے، کیونکہ یہ گھر آبادی والے رہائشی گاؤں کے درمیان واقع ہے، جس سے عام شہریوں کی زندگیوں کو براہ راست خطرہ لاحق ہے۔

واضح رہے کہ المقاطرہ محاذ پر بدھ کو ہی مشترکہ افواج نے حوثیوں کا ایک شدید حملہ ناکام بنایا تھا، جس میں درع الوطن اور العمالقہ بریگیڈز نے حوثیوں کی پیش قدمی روک دی تھی۔

 

 

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C