سندھ: میرپور خاص میں مبینہ توہین مذہب پر ہندو ڈاکٹر گرفتار، املاک نذر آتش
👁️ 120 بار دیکھا گیا
سندھ: میرپور خاص میں مبینہ توہین مذہب پر ہندو ڈاکٹر گرفتار، املاک نذر آتش
میرپور خاص (ویب ڈیسک) صوبہ سندھ کے ضلع میرپور خاص میں دوسری جماعت کی اسلامیات کی کتاب کی مبینہ بےحرمتی کے خلاف ہنگامے میں کچھ ہندو تاجروں کی دکانوں کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پولیس نے جانوروں کے ایک ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میرپور خاص پولیس نے ایک ویٹرنری ڈاکٹر کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا، مقامی عالم دین نے ڈاکٹر کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرائی تھی۔
پھلاڈیون کے علاقے میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر پر ایک شہری نے الزام عائد کیا تھا کہ ڈاکٹر نے ان کے مویشی کے لیے دوائی ایک صفحے میں لپیٹ کردی تھی جس میں ‘ آیات درج تھیں’۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) میر پورخاص ثاقب اسمٰعیل میمن کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر سے دوائی لینے والے شہری نے مقامی عالم محمد اسحٰق نوہری کو صورت حال سے آگاہ کیا، جنہوں نے سندھڑی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرادی۔
پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ محمد اسحٰق نوہری نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ویٹرنری کلینک میں (اسلامیات) اسلامی کتاب کے صفحات دیکھے ہیں جن کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔
ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ ویٹرنری ڈاکٹر کے خلاف تعزیرات پاکستان کے سیکشن 295 اے اور 295 بی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
پھلاڈیون کا علاقہ میرپورخاص سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور یہاں کی آبادی تقریباً 6 ہزار سے 7 ہزار نفوس پر مشتمل بتائی جاتی ہے۔
ڈی آئی جی ثاقب اسمٰعیل میمن کے مطابق خبر علاقے میں پھیلتے ہی ہنگامے پھوٹ پڑے جبکہ ایک ہجوم نے ڈاکٹر کے کلینک، ان کے بھائی کے کیبن (چھوٹی سی دکان) اور موٹرسائیکل کو نذر آتش کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مشتعل افراد نے پولیس اسٹیشن پر بھی حملے کی کوشش کی اور دروازے کو نقصان پہنچایا جس کے بعد کشیدگی پھیلانے اور املاک کو نقصان پہنچانے والے 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے نے پولیس ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ڈاکٹر کو حراست میں لیا گیا ہے کیونکہ مظاہرین کی جانب سے ان کو نقصان پہنچائے جانے کا خدشہ تھا جبکہ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ‘یہ سب ایک غلطی تھی’۔
علاقے کے مکینوں کے مطابق اس سے قبل مذہبی جماعتوں کے کارکنان نے ڈنڈے کے زور پر شہر بند کرانے کی کوشش کی۔ مقامی صحافیوں کے مطابق ڈاکٹر کی کلینک اور ایک میڈیکل سٹور سمیت چار دکانوں کو پہلے لوٹ مار کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد انھیں آگ لگا دی گئی۔
میرپورخاص کے ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر کے کلینک پر حملہ کرنے والے افراد نہ تو اسلام سے محبت کرنے والے ہیں اور نہ ہی ان کے ہمسایہ ہیں بلکہ ‘حالات سے فائدہ اٹھانے والے ہیں’۔
ڈی آئی جی ثاقب اسمٰعیل میمن کا کہنا تھا کہ مشتعل افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی شق 6 اور 7 اور تعزیرات پاکستان کے سیکشن 395، 506، 147، 148، 149، 436، 427، 324، 353، 147، 148، 149 اور 504 کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔
انسانی حقوق کے کارکن پنھل ساریو نے ڈان کو بتایا کہ اس واقعے کے بعد ڈاکٹر کے اہل خانہ خود کو غیر محفوظ محسوس کررہے ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ عالم دین نے مسجد میں مقامی مسلمانوں کو ڈاکٹر کے خلاف اشتعال دلایا۔
پھلاڈیون ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین بابو لکشمن کا کہنا تھا کہ عالم دین نے مشتعل افراد سے خود کو الگ رکھا ہوا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5087 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C