سندھ میں دہشتگردوں، کالعدم تنظیموں کو جعلی شناختی کارڈز کے اجراء کا انکشاف
👁️ 40 بار دیکھا گیا
سندھ میں دہشتگردوں، کالعدم تنظیموں کو جعلی شناختی کارڈز کے اجراء کا انکشاف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ سندھ میں دہشت گردوں، کالعدم تنظیموں اور ایلینز کو جعلی شناختی کارڈ کے اجراء کے حوالے سے سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کی رپورٹ رکن کمیٹی سینیٹر فیصل سبزواری نے سینیٹ میں پیش کر دی۔
رپورٹ کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ عامر فاروقی نے انکشاف کیا ہے کہ افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے پاس نادرا کراچی کے جاری کردہ شناختی کارڈز تھے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں نادرا کے 50 سے 60 فیصد ملازمین کرپشن میں ملوث ہیں، نظام اتنا کرپٹ ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) تک نے نادرا سے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کیئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ القاعدہ کے رکن عبداللّٰہ بلوچ نے نادرا سے ایک سے زیادہ بار شناختی کارڈ حاصل کیئے، صفورا گوٹھ کیس میں ملوث بھارتی شہری عمران علی کے پاس بھی پاکستانی شناختی کارڈ تھا۔
رپورٹ کے مطابق کراچی میں 3 سے 4 ملین غیر مجاز افراد کو شناختی کارڈ جاری کیئے گئے، سینیٹر طلحہٰ محمود نے ان افراد کی فہرست پیش کی جنہیں غیر قانونی طور پر شناختی کارڈ جاری ہوئے۔
چیئرمین نادرا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایف آئی اے کراچی میں جعلی شناختی کارڈز کے اجراء کے معاملے پر تحقیقات کر رہی ہے، نادرا کے 12 افسران کو گرفتار کیا گیا جبکہ 29 معطل ہیں۔
چیئرمین کمیٹی محسن عزیز نے ہدایت کی کہ معاملے کی تحقیقات کر کے ذمے داروں کا تعین کیا جائے۔
داخلہ کمیٹی نے سفارش کی کہ غیر قانونی اور غیر مجاز شناختی کارڈز کے اجراء میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔
محسن عزیز نے یہ بھی کہا ہے کہ ایف آئی اے ان جعلی شناختی کارڈز کی تفصیلات کمیٹی اور نادرا کو دے جس کی نشاندہی عامر فاروقی نے کی، تاکہ ان جعلی شناختی کارڈز کو بلاک کیا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5094 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C