سندھ کے صوبائی وزیر غلام مرتضٰی بلوچ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے
👁️ 165 بار دیکھا گیا
سندھ کے صوبائی وزیر غلام مرتضٰی بلوچ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے
کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی وزیر برائے کچی آبادی اور پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی غلام مرتضٰی بلوچ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔
ترجمان حکومتِ سندھ مرتضٰی وہاب کے مطابق رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر غلام مرتضٰی بلوچ دو ہفتے قبل کورونا وائرس وبا کا شکار ہوئے تھے اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ وینٹی لیٹر پر منتقل کردیے گئے تھے۔ غلام مرتضی بلوچ صوبائی حکومت کی جانب سے ملیر میں کورونا روک کی تھام کے لیے بنائی گئی ٹاسک فورس کے انچارج بھی تھے۔
سندھ اسمبلی کی ویب سائٹ کے مطابق غلام مرتضی بلوچ 4 اگست 1964 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ بی کام تک تعلیم حاصل کی۔ وہ 2002 سے 2004 اور 2005 سے 2009 تک گڈاپ ٹاؤن کے ناظم رہے۔ 2016 میں پہلی بار صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 2017 کے انتخابات میں انہوں نے ملیر کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 88 سے کام یابی حاصل کی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی وزیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غلام مرتضٰی بلوچ کے دنیا سے رخصت ہونے پر شدید صدمہ ہوا۔ لاک ڈاؤن کے دنوں میں انہوں نے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا۔ وہ ہر دور میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔ ان کی بلندیٔ درجات کے لیے دعا گو ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سندھ کے وزیر برائے کچی آبادی غلام مرتضی بلوچ کے انتقال پر اظہار افسوس
کرونا وائرس کی وجہ سے غلام مرتضی بلوچ کے انتقال پر شدید صدمہ ہوا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری@BBhuttoZardari
— PPP (@MediaCellPPP) June 2, 2020
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی صوبائی وزیر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا مرتضی بلوچ محنتی اور بہادر کارکن تھے ان کی کمی پوری نہیں کی جاسکے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C