سوات: توہین مذہب کے الزام میں مشتعل ہجوم نے سیاح کو تھانے سے نکال کر ہلاک کردیا، لاش کو آگ لگا دی
👁️ 72 بار دیکھا گیا
سوات: توہین مذہب کے الزام میں مشتعل ہجوم نے سیاح کو تھانے سے نکال کر ہلاک کردیا، لاش کو آگ لگا دی
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقام سوات کے علاقہ مدین میں مبینہ طور پر قرآنِ مجید کی بے حرمتی کرنے پر مشتعل لوگوں نے ایک شخص کو پولیس اسٹیشن کے اندر تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔ جبکہ مشتعل ہجوم نے لاش کی بے بھی حرمتی کی اور اسے آگ لگا دی۔
سوشل میڈیا پر اس واقعے کی کئی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہجوم ایک انتہائی تشدد زدہ لاش کو سڑک پر گھسیٹ کر لاتا ہے اور پھر سینکڑوں افراد کی موجودگی میں اسے آگ لگا دی جاتی ہے. مبینہ ملزم کا تعلق پنجاب سے ہے اور وہ ایک سیاح کے طور پر مدین کے ہوٹل میں ٹھہرا تھا۔
مقامی افراد کے مطابق کچھ لوگوں نے بازار میں اعلان کیا کہ ایک شخص نے قرآنِ مجید کی بے حرمتی کی ہے جس پر چند افراد نے اس شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا جس کے بعد مساجد میں اعلانات ہوئے اور لوگ مشتعل ہوکر پولیس سٹیشن پہنچ کر پولیس سٹیشن میں داخل ہوئے اور حوالات سے ملزم کو نکال کر ہلاک کیا اور پولیس سٹیشن کو آگ لگادی۔
مشتعل مظاہرین نے پولیس کی موبائل گاڑی کو بھی آگ لگا دی جس سے پولیس کا تھانہ اور گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
آخری اطلاعات تک پولیس نے تھانے سے بھاگ کر جان بچائی اور مشتعل ہجوم سے نمٹنے کے لئے مزید پولیس فورس طلب کرلی۔
بتایا جاتا ہے کہ مبینہ ملزم کا تعلق پنجاب کے ضلع سیالکوٹ سے ہے اور وہ ایک سیاح کے طورپر مدین کے ایک ہوٹل میں ٹھہراتھا۔ مبینہ واقعے کے بعد مساجد سے اعلانات کے علاوہ گاڑی پر لاوڈ اسپیکر کے ذریعے بھی بازار میں اعلانات ہوئے جس پر لوگ مشتعل ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C