سوات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن،مسجد سے خودکش جیکٹس اور بارودی مواد برآمد
👁️ 66 بار دیکھا گیا
سوات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن،مسجد سے خودکش جیکٹس اور بارودی مواد برآمد
سوات (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے خوازہ خیلہ کے گاؤں پیرگانو بانڈہ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس اداروں کی بروقت اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ایک مسجد سے بھاری مقدار میں تخریبی مواد برآمد کیا گیا، جس میں خودکش جیکٹس، بارودی تھیلیاں، ریموٹ کنٹرول، ٹرانسمیٹرز اور بال بیئرنگز شامل تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام اشیاء ممکنہ طور پر کسی بڑے حملے میں استعمال کی جانی تھیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے یہ مواد خفیہ طور پر مسجد کے اندر چھپا رکھا تھا، تاہم انٹیلیجنس اداروں کی مستعدی اور سیکیورٹی فورسز کی فوری کارروائی کے باعث ممکنہ تباہی سے بچا لیا گیا۔
فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ مقامی افراد نے فورسز کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے اسے ایک اہم کامیابی قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ 18 اپریل کو بھی سوات میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ اس آپریشن کے دوران بھی بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا تھا۔
سیکیورٹی ادارے اس عزم کا اظہار کر رہے ہیں کہ عوام کے تحفظ کے لیے ایسے آپریشنز جاری رہیں گے اور دہشت گردی کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 215 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4569 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3277 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2457 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1903 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C