سوات: ٹِی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشت گرد نیک محمد عرف نیکو ہلاک
👁️ 44 بار دیکھا گیا
سوات: ٹِی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشت گرد نیک محمد عرف نیکو ہلاک
سوات (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی سے متاثرہ ضلع سوات میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔
باورې سرچينی وای د خیبر پښتونخوا د ترهګرۍ ضد څانګې په سوات کې د غوښتل شوي وسله وال، نیک محمد عرف نیکو د وژلو ادعا وکړه. دغه وسله وال د ۲۰۲۳ کال د جون په میاشت کې د سوات د مینګورې ښار په پیپلز چوک کې د دوه پولیس کانسټیبلانو په هدفي وژنې کې لاس درلود. pic.twitter.com/fc1jYN3Zao
— Lal Wazir journalist in PAK -AFG (@LalWazir19) September 8, 2023
تفصیلات کے مطابق تھانہ مینگورہ میں تعینات پولیس کانسٹیبلان اشرف علی اور عمرا خان کو 8 جون کو بمقام پیپلز چوک مینگورہ سوات ڈیوٹی کے دوران ہلاک کیا گیا۔ واقعہ سے متعلق دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جس پر تھانہ سی ٹی ڈی مالاکنڈ نے مختلف زاویوں پر تفتیش کا آغاز کیا۔ سی ٹی ڈی مالاکنڈ سوات کو خفیہ اطلاع ملی کہ نیک محمد عرف نیکو فضا گٹ مین روڈ پر موجود ہے جس پر سی ٹی ڈی مالاکنڈ ریجن نے ملزم کی گرفتاری کے لئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شروع کیا، اس موقع پر آمنا سامنا ہونے پر سرنڈر ہونے کی بجائے مشتبہ شخص نے فائرنگ شروع کر دی جس کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کر دی اس دوران فائرنگ تبادلہ میں دہشت گرد موٹر کار کے اندر ہلاک ہو گیا جبکہ پولیس نفری محفوظ رہی۔
ملزم کے قبضہ سے ایک ہینڈ گرینیڈ، ایک پستول 30 بورلوڈڈ، ایک سپیئر میگزین معہ چھ عدد کارتوس اور ایک عدد پاکستانی شناختی کارڈ بنام نیک محمد ولد محمد قیوم ساکن عثمان آباد بنڑ، مینگورہ سوات برآمد ہوا۔
ہلاک شدہ دہشت گرد پولیس کانسٹیبلان کی ٹارگٹ کلنگ ا ور رحیم آباد امانکوٹ سوات گریڈ سٹیشن پر حملے کے واقعات میں ملوث ہونے کے علاوہ دیگر سنگین جرائم میں بھی ملوث تھا اور کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سوات کا ایک اہم اور سرگرم رکن رہا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان کی ڈرون صلاحیت بڑھانے کی کوشش، مقامی تیاری کا منصوبہ سامنے آگیا
20/September/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
20/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
خاران میں مسافر گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنادیا گیا، 10 مزدور زخمی
20/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا ڈرون حملہ ، 2 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران کا امریکا کو نئے حملے پر سخت جواب دینے کا انتباہ، خطے کے دیگر ممالک کو بھی تنبیہ
20/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15564 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11848 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7444 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C