سوڈان تصادم: خرطوم میں پاکستانی سفارتخانہ بھی حملے کی زد میں آگیا
👁️ 41 بار دیکھا گیا
سوڈان تصادم: خرطوم میں پاکستانی سفارتخانہ بھی حملے کی زد میں آگیا
خرطوم (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) سوڈان میں فوج اور نیم فوجی دستوں کے درمیان لڑائی کے دوران دارالحکومت خرطوم میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود دونوں متحارب دھڑوں کے درمیان لڑائی کی اطلاعات ہیں۔
سوڈان کے متحارب گروپ فوج اور نیم فوجی دستوں نے بدھ کی شام سے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، تاہم اس کے باوجود مختلف علاقوں سے لڑائی کی اطلاعات ہیں۔ انہیں جھڑپوں کے دوران بدھ کے روز دارالحکومت خرطوم میں پاکستان کے سفارتخانے پر بھی حملہ ہوا۔
پاکستانی سفارت خانے اس حوالے سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا: ”آج، سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان جھڑپوں کے دوران پاکستان کے سفارت خانے کو بھی تین گولیاں لگیں، جس سے چانسری کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔’
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ واقعہ ویانا کنونشن کی صریح خلاف ورزی ہے، کیونکہ میزبان حکومت سفارتی مشنوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے۔
سفارتخانے نے کہا: ”ہم فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور سوڈان کی حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے سفارت خانے کی حفاظت کے لیے فوری طور پر سکیورٹی اہلکار تعینات کرے۔”
سفارت خانے نے ایک بار پھر سے سوڈان میں موجود تمام پاکستانی شہریوں کو گھر پر ہی رہنے کو کہا ہے اور بگڑتی ہوئی سکیورٹی کی صورتحال کے باعث غیر ضروری طور پر باہر جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ خرطوم میں ایک ہزار کے قریب پاکستانی موجود ہیں۔
لڑائی کی وجہ سے سوڈان کے دارالحکومت خرطوم سے ہزاروں باشندے فرار ہونے پر مجبور ہیں، جہاں عینی شاہدین نے فوج اور نیم فوجی دستوں کے درمیان لڑائی کی وجہ سے گلیوں میں لاشیں ملنے کی اطلاعات دی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اب تک اس تصادم میں 270 سے زیادہ شہری مارے جا چکے ہیں۔
جنگ بندی کے باوجود لڑائی
نیم فوجی گروپ آر ایس ایف اور سوڈان کی فوج دونوں نے بدھ کی شام سے نافذ ہونے والی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اعلان کے باوجود لڑائی ہونے کی خبریں مل رہی ہیں اور اسی وجہ سے جرمنی نے بھی انخلاء کے اپنے مشن کو ترک کر دیا۔
سوڈان کی سریع الحرکت فورس (آر ایس ایف) گزشتہ ہفتے کے روز سے فوج کے ساتھ شدید لڑائی میں مصروف ہے، جس نے جنگ بندی کا اعلان سب سے پہلے کیا۔
اس نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا، ”ہم مکمل جنگ بندی کے لیے اپنی پوری وابستگی کی تصدیق کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ دوسرا فریق اعلان کردہ اوقات کے مطابق اس پر عمل کرے گا۔”
اس کے بعد سوڈانی فوج نے بھی اعلان کیا کہ اس نے ”انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فریقین کو سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے جنگ بندی کی پابندی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، بشرطیکہ دوسرا فریق جنگ بندی کی پابندی کرے۔”
تاہم جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے اپنے نامہ نگار کے حوالے سے اطلاع دی کہ جنگ بندی کے نفاذ کے فوراً بعد دارالحکومت میں گولیوں کی آوازیں سنی گئیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز نے بھی عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی کہ جنگ بندی کے طے شدہ وقت کے بعد بھی لڑائی جاری رہی۔ البتہ اطلاعات کے مطابق لڑائی کی شدت میں کمی آئی۔
دونوں دھڑوں کے درمیان بدھ کے روز جنگ بندی کی دوسری کوشش تھی، اس سے قبل منگل کو غروب آفتاب سے بدھ کے روز غروب آفتاب تک جنگ بندی کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، تاہم اس پر عمل نہیں ہو سکا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے مذاکرات کے لیے شرائط امریکہ تک پہنچا دیں، ٹرمپ کے جواب کا انتظار ہے: محسن رضائی
19/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
باب المندب کے قریب حوثیوں کی عسکری سرگرمیاں، ایرانی ماہرین کی آمد اور ریڈار تنصیب کا دعویٰ
19/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
ایران میں اسرائیلی جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی
19/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں داعش سے وابستہ اہم کمانڈر گرفتار، 3 سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا الزام
19/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
ریاض ایئرپورٹ کے قریب دھواں اور آگ کے شعلے، پروازوں کا شیڈول متاثر
19/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
کراچی میں مختلف کارروائیوں کے دوران 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
19/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15562 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11846 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9157 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7442 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5211 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C