سویڈن: قرآن کی بے حرمتی کے مرتکب ملزمان پر فرد جرم عائد
👁️ 147 بار دیکھا گیا
سویڈن: قرآن کی بے حرمتی کے مرتکب ملزمان پر فرد جرم عائد
سٹاک ہوم (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/رائٹرز/اے ایف پی) اسلام کی مقدس ترین مذیبی کتاب قرآن کے اوراق کو جلانے کے واقعات کے بعد سے مسلم دنیا میں بڑے پیمانے پر غم وغصہ پیدا ہوا اور مظاہرے بھی ہوئے تھے، جس سے سویڈن میں انتقامی حملوں کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ قرآن خدا کا کلام ہے اور اس طرح اس کی بے حرمتی کرنا ایک سنگین جرم ہے۔
لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ سویڈن، جو دنیا کے سب سے زیادہ آزاد خیال ممالک میں سے ایک ہے، کو قرآن جلانے کو آزادی اظہار کی ایک شکل کے طور پر قانون کے ذریعے تحفظ فراہم کرنا چاہیے۔
تاہم، سویڈش پراسیکیوٹرز نے کہا کہ ان دونوں افراد پر “کسی نسلی یا قومی گروہ کے خلاف اشتعال انگیزی کے جرائم” کا ارتکاب کرنے کا الزام ہے۔
سینئر پراسیکیوٹر اینا ہانکیو نے ایک بیان میں کہا، “دونوں افراد کے خلاف ان چار مواقع پر بیانات دینے اور قرآن کے ساتھ ایسے سلوک کرنے پر مقدمہ چلایا گیا ہے جس کا مقصد مسلمانوں کے عقیدے کے خلاف توہین کا اظہار کرنا تھا۔”
سویڈش پراسیکیوشن اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعات چار الگ الگ مواقع پر ہوئے۔ دونوں ملزمین نے ایک مسجد کے باہر اور دیگر عوامی مقامات پر اسلام کی مقدس کتاب کو جلایا۔
سویڈش آئین کے تحت تحفظ حاصل ہے، دفاعی وکلاء
ملزمان میں سے ایک نے الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، جب کہ دوسرے نے اپنے وکیل کے ذریعے خبر رساں ادارے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے کسی بھی غلط کام کی تردید کی۔
اس شخص کے وکیل مارک سفاریان نے رائٹرز کو بتایا کہ “مظاہرے کے سلسلے میں جو اجازت نامہ دیا گیا ہے وہ میرے مؤکل کے ارادے کے تحت ہے۔ اوراس کے حقوق سویڈن کے آئین میں محفوظ ہیں۔”
سویڈن کی حکومت نے ملک کی آئینی طور پر تحفظ یافتہ آزادی اظہار اور اسمبلی کے قوانین کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے قرآن جلانے پر مذمتی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
قرآن جلانے کے واقعات نے سویڈن اور مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا کردی۔
جولائی 2023 میں عراقی مظاہرین نے بغداد میں سویڈن کے سفارت خانے پر دو بار دھاوا بولا، دوسرے موقع پر کمپاؤنڈ کے اندر آگ لگا دی۔
بعد ازاں اگست میں، سویڈن کی انٹیلی جنس سروس ساپو نے اپنے خطرے کی سطح کو اس وقت بڑھا دیا جب قرآن کو جلانے کے واقعے نے ملک کو دہشت گردانہ حملوں کا “ترجیحی ہدف” بنا دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9105 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5095 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C