سویڈن میں عید الاضحیٰ کے موقع پر مسجد کے باہر قرآن نذر آتش
👁️ 49 بار دیکھا گیا
سویڈن میں عید الاضحیٰ کے موقع پر مسجد کے باہر قرآن نذر آتش
اسٹاک ہوم (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے پی/ڈی پی اے) بین الاقوامی سطح پر احتجاج کے باوجود سویڈن میں بدھ کے روز ایک بار پھر سے مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کی ایک جلد کو نذر آتش کیا گیا۔ ترکی نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے باہر کھڑے ہوکر ایک شخص نے مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کو نذر آتش کیا۔ اس احتجاج میں کل چار افراد شریک تھے۔ یہ واقعہ 28 جون بدھ کے روز اس وقت رونما ہوا، جب مسلمانوں نے عید الاضحیٰ کے اپنے تہوار کو منانے کا آغاز کیا تھا۔
سویڈن کے سرکاری نشریاتی ادارے ایس وی ٹی نے اطلاع دی کہ جس شخص نے قرآن کو نذر آتش کرنے کی اجازت طلب کی تھی، وہ 30 سالہ ایک عراقی مہاجر ہے، جو قرآن پر پابندی چاہتا ہے۔
ملک کے سرکاری میڈيا کے مطابق اس عراقی مہاجر نے نے پہلے قرآن کے کچھ صفحات پھاڑ کر اپنے جوتے صاف کیے اور پھر بعض صفحات کو آگ لگا دی۔ بعد ازاں پولیس نے قرآن کی جلد کو آگ لگانے والے شخص پر ایک نسلی اور قومی گروپ کے خلاف اشتعال انگیزی پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے رپورٹ درج کر لی ہے۔
اس منظر کو دیکھنے کے لیے تقریباً 200 افراد وہاں جمع ہوئے، جن میں سے کچھ اس کی مخالفت کرنے والے مظاہرین بھی تھے۔ اس موقع پر ایک شخص کو پتھراؤ کرنے کی کوشش کے الزام میں حراست میں بھی لیا گیا۔ سویڈن میں شاذ و نادر ہی مظاہروں پر پابندی عائد کی جاتی ہے، چاہے مظاہرے دوسرے ممالک میں اشتعال انگیزی کا سبب ہی کیوں نہ بن جائیں۔
ترکی کا رد عمل
ترکی نیٹو میں سویڈن کی شمولیت کی مخالفت کرتا رہا ہے اور قرآن کے ایک نسخے کو جلانے کے اس واقعے کے بعد اسٹاک ہوم کی نیٹو میں شمولیت کی کوششوں کو مزید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ سویڈن میں چند ماہ قبل بھی قرآن جلانے کا ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا اور اس وقت ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ سویڈن کو اتحاد میں شامل ہی نہیں ہونا چاہیے۔
بدھ کے روز ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے بھی اپنی ایک ٹویٹ میں اس کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے لکھا، ’’میں سویڈن میں عید الاضحی کے پہلے دن ہماری مقدس کتاب قرآن کے خلاف ہونے والی گھناؤنی کارروائی کی مذمت کرتا ہوں۔‘‘ان کا مزید کہنا تھا کہ آزادی اظہار کے بہانے اسلاموفوبیا اور مسلم مخالف کارروائیوں کی اجازت دینا ناقابل قبول ہے۔ اس طرح کی ظالمانہ حرکتوں سے آنکھیں چرانا بھی جرم میں شریک ہونے کے مترادف ہے۔
سویڈن نے کیا کہا؟
سویڈن کی عدالت نے کہا کہ سکیورٹی مسائل اور منصوبہ بندی کے ساتھ کیے جانے والے اجتماعات کے درمیان واضح تعلق ہونا چاہیے، تاہم پولیس نے ایسا کچھ نہیں سمجھا۔ عدالت نے کہا کہ حکام نے قرآن کو نذر آتش کرنے سے متعلق جو سکیورٹی خطرات اور نتائج دیکھے، وہ اس نوعیت کے نہیں ہیں کہ موجودہ قانون کے مطابق عام اجتماع کی درخواست کو مسترد کرنے کے فیصلے کی وہ بنیاد فراہم کریں۔ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ اسی لیے پولیس حکام آپ کو درخواست کردہ اجتماع کی اجازت دی جاتی ہے۔
سویڈن میں قرآن جلانے کا مسئلہ
سویڈن میں انتہائی دائیں بازو کے انتہا پسندوں کی جانب سے قرآن کو نذر آتش کرنا ایک اہم موضوع بنتا جا رہا ہے۔ ڈینش۔ سویڈش انتہائی دائیں بازو کے سیاست دان راسموس پالوڈان نے ایسی کارروائیوں سے سیاست میں اپنا نام روشن کر لیا ہے۔ تاہم بدھ کی کارروائی کے پیچھے پالوڈان نہیں تھے۔
سویڈن میں شاذ و نادر ہی مظاہروں، یا کتابوں کو جلانے پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔ اس سے قبل انتہائی دائیں بازو کے انتہا پسندوں نے ترکی کے سفارت خانے کے باہر قرآن کو نذر آتش کیا تھا۔ اس کی وجہ سے ترکی نے سویڈن کے وزیر دفاع کا دورہ انقرہ منسوخ کر دیا تھا اور صدر ایردوآن نے کہا تھا کہ اب سویڈن کو ترکی کی حمایت پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے۔
سویڈن کے وزیر اعظم نیٹو کی رکنیت کیلئے اب بھی پرامید
ترکی کی مسلسل مخالفت اور قرآن کو بار بار جلانے کے واقعات کے باوجود سویڈش وزیر اعظم اُلف کرِسٹرسن اس بات پر قائم ہیں کہ سویڈن نیٹو میں شامل ہو سکے گا۔ انہوں نے ایس وی ٹی سے بات چیت کے دوران کہا کہ سویڈن نیٹو کا رکن بن جائے گا۔ تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ آئندہ برس ولنیئس میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے وقت تک ایسا ہونا ممکن نظر نہیں آتا۔
ان کا کہنا تھا، ’’ہم نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم اس بات کا احترام کرتے ہیں کہ ترکی ہی ترکی کے فیصلے کرتا ہے اور یہ اچھا ہے کہ اب ہماری ایک اور میٹنگ ہے اور ہو سکتا ہے کہ ہم اس قسم کی گفتگو میں ولنیئس سربراہی اجلاس سے پہلے عجیب و غریب سوالیہ نشان کو حل کر سکیں۔‘‘
بدھ کے روز قرآن جلانے کے بارے میں کرسٹرسن نے کہا کہ وہ اس بارے میں قیاس نہیں کرنا نہیں چاہیں گے کہ اس سے سویڈن کے نیٹو کے امکانات پر کیا اثر پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا، ’’یہ قانونی تو ہے لیکن مناسب نہیں ہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 183 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 290 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2468 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C