16/August/2026

سینٹ کام سربراہ کا بحیرۂ عرب میں امریکی طیارہ بردار جہاز کا دورہ

👁️ 88 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
سینٹ کام سربراہ کا بحیرۂ عرب میں امریکی طیارہ بردار جہاز کا دورہ

سینٹ کام سربراہ کا بحیرۂ عرب میں امریکی طیارہ بردار جہاز کا دورہ

واشنگٹن(ڈیلی اردو)  امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران بحیرۂ عرب میں موجود امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کا دورہ کیا اور وہاں تعینات اہلکاروں سے ملاقات کی۔

 

سینٹ کام کے مطابق بریڈ کوپر نے خطے کے 6 ممالک کا دورہ مکمل کرنے کے بعد طیارہ بردار جہاز پر پہنچ کر امریکی میرینز اور بحری اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کے فرائض کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔

 

امریکی سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ بریڈ کوپر رواں سال دوسری مرتبہ یو ایس ایس ابراہم لنکن پر پہنچے ہیں۔ اس سے قبل وہ فروری میں امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کے ہمراہ بھی اس طیارہ بردار جہاز کا دورہ کرچکے ہیں۔

 

امریکی حکام کے مطابق مشرق وسطیٰ کے مختلف مقامات پر 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں۔ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث امریکی فوجی موجودگی اور بحری سرگرمیوں کو خصوصی اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C