سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی تیسری فہرست جاری کردی
👁️ 55 بار دیکھا گیا
سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی تیسری فہرست جاری کردی
پشاور + اسلام آباد (ڈیلی اردو رپورٹ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا نے مطلوب دہشت گردوں کی تیسری فہرست جاری کردی۔
سی ٹی ڈی کے اعلامیے کے مطابق فہرست میں 128 دہشت گردوں کے نام اور تصاویر شامل ہیں۔
ان دہشت گردوں کا تعلق بنوں، لکی مروت، مردان اور دیگر اضلاع سے ہے، جن کے سروں کی قیمتیں 3 لاکھ روپے سے 70 لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہیں۔
دہشت گردوں کے سروں کی مجموعی قیمت 10 کروڑ روپے سے زیادہ ہے، سب سے زیادہ سر کی قیمت دہشت گرد ظاہر قادر کی 70 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
دہشت گرد حبیب الحق کے سر کی قیمت 60 لاکھ روپے، عجب شاہ کی 55 لاکھ روپے، حبیب اللّٰہ، شاکر اللّٰہ، سید الاکبر اور نور قیوم کے سر کی قیمت 50، 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
دہشت گرد کامران، عمر اور اسماعیل کے سر کی قیمت بھی 50، 50 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔
دہشت گرد کفایت اللّٰہ اور نذیر شاہ کے سر کی قیمت بالترتیب 55 لاکھ اور 53 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
دہشت گرد کمانڈر مولوی نعمت اللّٰہ اور کامران کے سروں کی قیمت 40، 40 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
دوسری فہرست
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطلوب دہشت گردوں کی گرفتاری پر 3 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک کی انعامی رقم مقرر کی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری کی گئی دوسری فہرست میں دہشت گردوں کے نام اور تصاویر شامل ہیں، مطلوب دہشت گردوں میں 15 کا تعلق ضلع بنوں، 13 کا تعلق لکی مروت جبکہ دو کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔
سی ٹی ڈی کے پی کی جاری فہرست کے مطابق لکی مروت سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد حبیب اللہ کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقرر کی گئی ہے جبکہ بنوں کے دہشت گرد کمانڈر مولوی نعمت اللہ کے سر کی قیمت 40 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔
انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی اطلاع دینے والے افراد کا نام پوشیدہ رکھا جائے گا۔
پہلی فہرست
اس سے قبل کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے 135 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کی تھی۔
سی ٹی ڈی پہلے فہرست میں دہشت گردوں کے سروں کی مجموعی قیمت 50 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق فہرست میں شامل 2 دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ بیشتر دہشت گردوں کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے ان مطلوب دہشتگردوں کے سر کی قیمت تین لاکھ سے دس کروڑ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔
اس حوالے سے جاری کیے جانے والے اشتہار میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کی اطلاع دینے والے افراد کا نام پوشیدہ رکھا جائے گا۔
مطلوب دہشتگردوں میں جلال الدین، محمد آصف خان، آصف صدیقی، محمد فیاض، انعام قاری، الطاف حسین اور محمد رضوان کے سر کی قیمت تین لاکھ روپے مقررکی گئی ہے۔
دہشت گرد شہکاردن بھٹی، واجد خان، نیاز محمد، نقاب خان، کلیم خان، زارف سعید، یاسر الیاس، محمد کاشف کے سر کی قیمت بھی تین لاکھ روپے مقررکی گئی ہے۔
دہشت گرد حمزہ علی، عالم زیب، مفتی سجاد، عزیر الرحمان اور عمران سطار کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
انتہائی مطلوب دہشت گردوں میں سے ماجد زبیر، محمد زمضان کامران، محمد سبحان، رحمت اللہ خان، فضل حلیم کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
محمد صادق کے سر کی قیمت 20 لاکھ، محمد آصف صدیق کی 30 لاکھ اور حمزہ علی کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے مولانا خالد اور محمد یوسف کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے، محمد عمران کی پانچ کروڑ جبکہ عزیر الرحمان کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقررکی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں رواں سال 198 ٹیرر فنانسنگ کیسز رجسٹرڈ ہوئے، دہشتگردوں کی مالی معاونت سے متعلق کیسز میں 777 ملزمان نامزد ہوئے اور 133 کیسز میں نامزد 245 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق سب سے زیادہ 147 گرفتاریاں پشاور ریجن ون میں ہوئیں اور مختلف کارروائیوں میں دہشتگردوں کے 15 مالی معاونین ہلاک ہو چکے ہیں۔
سی ٹی ڈی نے یہ بھی بتایا کہ دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والے 19 ملزمان کو سزائیں مل چکی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 201 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 184 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4646 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C