12/May/2019

سی ٹی ڈی کا داتا دربار حملے میں ملوث مبینہ ’سہولت کار‘ گرفتار کرنے کا دعویٰ

👁️ 105 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
سی ٹی ڈی کا داتا دربار حملے میں ملوث مبینہ ’سہولت کار‘ گرفتار کرنے کا دعویٰ

سی ٹی ڈی کا داتا دربار حملے میں ملوث مبینہ ’سہولت کار‘ گرفتار کرنے کا دعویٰ

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب کے ضلع گوجرانولہ میں (سی ٹی ڈی) محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرتے ہوئے ذیشان نامی شخص کو حراست میں لے لیا جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ داتا دربار دھماکے کے ملزم کا سہولت کار ہے۔

سی ٹی ڈی نے گوجرانولہ کے علاقے ایمن آباد میں ملزم ذیشان کو اس کے گھر سے حراست میں لیا، جس پر داتا دربار حملے میں سہولت کاری کا الزام ہے۔

دوسری جانب گرفتاری سے پہلے ذیشان نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ اُس کی کریانے کی دکان ہے اور اُس کا دہشت گرد حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مبینہ سہولت کار کا کہنا تھا کہ دھماکے کے وقت وہ دربار کے اندر موجود تھا اور ڈر کے باہر بھاگا، ویڈیو میں دیکھ کر اُسے حملہ آور کا سہولت کار سمجھا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ 8 مئی کی صبح داتا دربار کے باہر ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 5 اہلکاروں سمیت 12 افراد شہید اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C