سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور القاعدہ کے 4 دہشت گرد گرفتار
👁️ 24 بار دیکھا گیا
سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور القاعدہ کے 4 دہشت گرد گرفتار
لاہور (بیورو رپورٹ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی، سرگودھا اور ملتان سے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ملتان، راولپنڈی اور سرگودھا میں کارروائیاں کیں، کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں کے 4 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں میں ایاز خان، یاسین، سلیم اور اسد شامل ہیں۔
حکام کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور القاعدہ سے ہے، ملزمان سے بارودی مواد، اسلحہ، اور خودکش جیکٹ بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور تفتیش جاری ہے، دہشت گردوں کی نشاندہی پر مزید 26 مشتبہ افراد سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے سی ٹی ڈی نے صوبے بھر میں 419 کومبنگ آپریشنز کیے جن کے دوران 94 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 3 بچے ہلاک، خواتین و بچوں سمیت 7 افراد زخمی
02/July/2026 👁️ 212 بار دیکھا گیا
ایران نے خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا
02/July/2026 👁️ 268 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں 15 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر
02/July/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
میانمار: فوجی بغاوت کے پانچ سال، ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 199 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی میں گیس کمپنی کے 6 مزدور اغوا
02/July/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
افغانستان میں فضائی حملے: پاکستان نے بھارتی الزامات مسترد کر دیے
02/July/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8877 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4668 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3498 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2495 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2253 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1939 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C