شام: اسد حکومت کے خاتمے کے بعد بدامنی کا سلسلہ جاری ،اب تک 10 ہزار 409 شہری ہلاک
👁️ 133 بار دیکھا گیا
شام: اسد حکومت کے خاتمے کے بعد بدامنی کا سلسلہ جاری ،اب تک 10 ہزار 409 شہری ہلاک
دمشق(ڈیلی اردو) شام میں بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد بھی شہریوں کے خلاف تشدد اور بدامنی کا سلسلہ جاری ہے۔ شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق 8 دسمبر 2024 سے 17 اگست 2026 تک مختلف واقعات میں کم از کم 10 ہزار 409 شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 8 دسمبر سے 2024 کے اختتام تک 1894 شہری ہلاک ہوئے، جبکہ 2025 کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 7087 رہی۔ رواں سال یکم جنوری سے 17 اگست تک مزید 1428 شہری جان سے گئے۔
آبزرویٹری کے مطابق 2026 کے دوران جنوری میں 189، فروری میں 211، مارچ میں 188، اپریل میں 167، مئی میں 230، جون میں 159 اور جولائی میں 202 شہری ہلاک ہوئے، جبکہ یکم سے 17 اگست تک مزید 82 شہریوں کی ہلاکت ریکارڈ کی گئی۔
ادارے کا کہنا ہے کہ شہریوں کو مسلح جھڑپوں، جرائم، بدامنی اور مختلف نوعیت کی خلاف ورزیوں کے علاوہ جنگ کے دوران بچ جانے والی بارودی سرنگوں اور غیر پھٹے ہوئے دھماکا خیز مواد سے بھی خطرات لاحق ہیں۔
شامی آبزرویٹری نے متعلقہ حکام اور مختلف علاقوں میں بااثر فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کریں، بدامنی پر قابو پائیں اور قتل و دیگر خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کے خلاف آزادانہ قانونی کارروائی کی جائے۔
آبزرویٹری نے شہریوں کے خلاف پیش آنے والے واقعات کی شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داروں کا تعین کرکے انہیں قانون کے مطابق سزا دی جانی چاہیے تاکہ احتساب کا عمل مضبوط ہو اور ایسے واقعات کی تکرار روکی جاسکے۔
ادارے کے مطابق شام میں حقیقی استحکام صرف اقتدار یا علاقوں کی تبدیلی سے حاصل نہیں ہوگا بلکہ اس کے لیے قانون کی حکمرانی، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث عناصر کا احتساب ضروری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C