شام اور اسرائیل کا دشمن مشترکہ ہے، اسرائیل کے ساتھ مل کر خطے میںامن قائم کرسکتے ہیں ، شامی صدر احمد الشرع
👁️ 264 بار دیکھا گیا
شام اور اسرائیل کا دشمن مشترکہ ہے، اسرائیل کے ساتھ مل کر خطے میںامن قائم کرسکتے ہیں ، شامی صدر احمد الشرع
دمشق + تل ابیب(ڈیلی اردو) شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے ہفتے کے روز انکشاف کیا کہ اسرائیل کے ساتھ علاقائی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کیا جا سکتا ہے، خاص طور پر اس تناظر میں کہ شام اور اسرائیل کے مشترکہ دشمن موجود ہیں۔
الشرع نے “المجلہ اليهودية” (یہودی جریدہ) کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ “شام اور اسرائیل کے درمیان باہمی گولہ باری کا دور ختم ہونا چاہیے”۔ انہوں نے مزید کہا، “شام اور اسرائیل کے مشترکہ دشمن ہیں، اور ہم علاقائی سلامتی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔”
انہوں نے 1974 میں دستخط شدہ “فکِ اشتباک” (Disengagement Agreement) کی طرف واپسی کی خواہش کا اظہار کیا، لیکن صرف جنگ بندی کے لیے نہیں بلکہ شام اور اسرائیل کے درمیان باہمی ضبطِ نفس اور شہریوں، بالخصوص جنوبی شام کے جولان کے پہاڑی علاقے میں مقیم دروز برادری، کے تحفظ کی ضمانت کے طور پر۔
الشرع نے اسرائیل کے ساتھ فوری طور پر تعلقات معمول پر لانے (Normalization) کی بات سے انکار کیا، لیکن بین الاقوامی قانون کے اصولوں اور شام کی خودمختاری کے احترام پر مبنی مستقبل کی بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کی۔ انہوں نے مزید کہا: “امن باہمی احترام سے حاصل کیا جانا چاہیے، نہ کہ خوف سے۔”
گفتگو کے دوران الشرع نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے براہِ راست مکالمے کی خواہش کا اظہار بھی کیا، ان کا کہنا تھا: “شام کو ایک غیر جانب دار ثالث کی ضرورت ہے”، تاکہ خطے میں استحکام قائم ہو سکے۔
واضح رہے کہ “المجلہ اليهودية” ایک امریکی، آزاد، غیر منافع بخش ہفتہ وار جریدہ ہے، جو لاس اینجلس کے بڑے یہودی کمیونٹی کے امور پر توجہ دیتا ہے اور امریکہ کے نمایاں یہودی ذرائع ابلاغ میں شمار ہوتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں اور شمالی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے، 2 افراد زخمی، مکان کو شدید نقصان
24/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
پاراچنار: بغدی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک شخص ہلاک
24/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
الخلیل میں اسرائیلی فوج کا بڑا آپریشن، سیکڑوں فلسطینی خاندانوں کو گھر خالی کرنے کا حکم
24/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں مزید دو آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے ، پاسدران انقلاب کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
لندن: القاعدہ اور ٹی ٹی پی کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے والے 18 سالہ نوجوان کو چار سال سے زائد قید
24/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ریاض میں دو دھماکوں کی آوازیں، سعودی عرب کا بیلسٹک میزائل اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26395 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15632 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11932 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9290 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7544 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5509 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C