13/June/2023

شام: ترکیہ کی بمباری، روس کا فوجی ہلاک، 4 زخمی

👁️ 23 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شام: ترکیہ کی بمباری، روس کا فوجی ہلاک، 4 زخمی

شام: ترکیہ کی بمباری، روس کا فوجی ہلاک، 4 زخمی

دمشق (ڈیلی اردو) شام کے شمالی علاقے میں ترکیہ کی آرٹلری بمباری کی زد میں ایک گاڑی آگئی جس میں سوار روس کا ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ بمباری سے 4 دیگر اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترکیہ کے فوجی دستوں نے صوبہ حلب کے گاؤں ہربل اور ام ہاش کو ملانے والی سڑک پر بمباری کی۔

دوسری طرف ترکیہ کی وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ ترک فورسز کے مارٹر حملے میں شام میں موجود کرد باغیوں کے 12 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ کرد جنگجوؤں نے شام کے شمال میں واقع جبرین بیس پر حملہ کیا تھا لیکن بیس میں موجود ترک فوجی محفوظ رہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C