29/December/2025

شام: علوی برادری کے مظاہروں کے دوران بچے کے ذبح ہونے سمیت تین افراد ہلاک، درجنوں زخمی

👁️ 177 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شام: علوی برادری کے مظاہروں کے دوران بچے کے ذبح ہونے سمیت تین افراد ہلاک، درجنوں زخمی

شام: علوی برادری کے مظاہروں کے دوران بچے کے ذبح ہونے سمیت تین افراد ہلاک، درجنوں زخمی

دمشق (ڈیلی اردو/بی بی سی) شام کے صوبہ اللاذقیہ کی سرکاری انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کے روز ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوئے۔ یہ مظاہرے اس علاقے میں ہوئے جہاں اکثریت علوی برادری کی ہے۔

 

ہزاروں علوی مظاہرین اتوار کو اللاذقیہ شہر کے دوار الازہری میں جمع ہوئے اور ’شام میں سیاسی نظام میں تبدیلی اور ہزاروں علوی قیدیوں کی رہائی‘ کا مطالبہ کیا۔

 

برطانیہ میں مقیم انسانی حقوق کی تنظيم ’سیرین آبزرویٹری فور ہیمون رائٹس‘ کا کہنا ہے مظاہروں کو منتشر کرنے کے دوران عبوری حکومت کے سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے علوی برادری کے دو نوجوان ہلاک ہوئے جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار بھی مارا گیا۔ اسی دوران عفرین شہر کے الاشرفیہ محلے میں ایک بچے کی لاش ملی جسے ذبح کر کے زیر تعمیر عمارت میں پھینک دیا گیا تھا۔‘

 

سیرین آبزرویٹری فور ہیمون رائٹس کہ مطابق مطابق مظاہرے اس تنظیم کی اپیل پر کیے گئے جو دعویٰ کرتی ہے کہ وہ ملک کے اندر اور باہر علویوں کی نمائندگی کرتی ہے۔

 

دوسری جانب سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ تین افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے، اور ان واقعات کو ’سابقہ نظام کے باقی ماندہ عناصر‘ کی جانب سے سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملہ قرار دیا۔

 

واضح رہے کہ شام کے سابق صدر بشارالاسد بھی علوی برادری سے ہی تعلق رکھتے تھے جو ملک کی آبادی کا دس فیصد بنتی ہے۔ یہ گروپ اہل تشیع کا ہی ایک فرقہ ہے۔ شام کی اکثریتی آبادی سنی مسلمانوں پر مشتمل ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C