شام: فوجی مرکزی پر مسلح افراد کا حملہ ، 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
👁️ 71 بار دیکھا گیا
شام: فوجی مرکزی پر مسلح افراد کا حملہ ، 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
دمشق(ڈیلی اردو) شمال مشرقی شام کے شہر القامشلی کے نواحی علاقے میں ایک فوجی مرکز پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
شامی سکیورٹی ذرائع کے مطابق مسلح حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ انہوں نے الحسکہ کے علاقے میں واقع طویل حرب گاؤں کے قریب القامشلی بریگیڈ کے ایک فوجی مرکز کو آر پی جی نما دستی ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور القامشلی کے جنوبی دیہی علاقوں کی جانب سے آئے تھے، جہاں عرب قبائلی جنگجوؤں کی سرگرمیوں کی اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں۔ حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد میں ایسے اہلکار بھی شامل ہیں جو حال ہی میں شامی وزارت دفاع میں شامل ہوئے تھے اور اس سے قبل کرد قیادت والی سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کا حصہ رہے تھے۔
حملے کے بعد شامی سکیورٹی اور فوجی دستوں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر کارروائی کی جا رہی ہے۔
واقعے سے قبل الحسکہ اور القامشلی کے دیہی علاقوں میں بعض عرب قبائلی گروہوں نے قسد اور شامی حکومت کے درمیان جنگجوؤں کے انضمام کے طریقہ کار پر اعتراضات کا اظہار کرتے ہوئے کشیدگی بڑھانے کی دھمکی دی تھی۔ بعد ازاں حکومتی حکام کی مداخلت سے صورتحال کو قابو میں لانے کی کوشش کی گئی۔
رواں سال 29 جنوری کو شامی حکومت اور قسد کے درمیان جنگ بندی اور مرحلہ وار انضمام سے متعلق ایک معاہدہ بھی طے پایا تھا۔ معاہدے کے تحت دونوں جانب کی فورسز کو رابطہ لائنوں سے پیچھے ہٹانے، الحسکہ اور القامشلی میں سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے اور قسد کے بعض عسکری و انتظامی ڈھانچوں کو شامی ریاستی اداروں میں شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
معاہدے میں مقامی کرد آبادی کے شہری و تعلیمی حقوق کے تحفظ اور بے گھر افراد کی اپنے علاقوں میں واپسی سے متعلق امور بھی شامل تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ڈی آئی خان : مقامی قبائل نے فائرنگ کرکے مسلح تنظیم سے وابستہ شخص کو ہلاک کردیا
12/August/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز ملٹری سے نواز دیا گیا
12/August/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
امریکی سینٹ کام نے ایرانی بندرگاہ جانے والے بحری جہاز کو میزائل سے نشانہ بنادیا
12/August/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
شام: فوجی مرکزی پر مسلح افراد کا حملہ ، 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
12/August/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
افغانستان : کم عمر لڑکیوں کے سر قلم کرکے لاشوں کو آگ لگا دی گئی
12/August/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
بحیرہ احمر میں حوثیوں کا کارگو جہاز پر حملہ، عملے کے 6 ارکان ہلاک
12/August/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26209 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15460 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11748 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9043 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4947 بار دیکھا گیاروس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 4668 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C