شام میں اسرائیل کے ایران اور حزب اللہ کے ٹھکانوں پر میزائل حملے
👁️ 29 بار دیکھا گیا
شام میں اسرائیل کے ایران اور حزب اللہ کے ٹھکانوں پر میزائل حملے
دمشق (ڈیلی اردو) شام میں اسرائیل کی جانب سے ایران اور حزب اللہ کے ٹھکانوں پر نئے میزائل حملے کیے گئے ہیں۔ شام کے عسکری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ملکی فضائی دفاع نے دارالحکومت دمشق کے جنوب میں اسرائیل کی جانب سے کیا گیا میزائل حملہ پسپا کر دیا ہے۔
شامی عسکری ذرائع کا کہنا تھا کہ کل پیر کے روز اسرائیلی فضائی حملہ گولان کی سمت سے کیا گیا تھا اور اس میں دارالحکومت دمشق کے جنوب میں کچھ مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ شامی فضائی دفاعی نظام نے زیادہ تر اسرائیلی میزائلوں کو مار گرایا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
شام کی سانا خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی میزائل حملے میں مالی نقصان پہنچا ہے۔
شام میں انسانی حقوق کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ادارے سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے ڈائریکٹر رمی عبدالرحمٰن نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران اور لبنانی حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے مقامات کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
انسانی حقوق کے گروپ کے مطابق حکومت کی فضائی دفاعی بیٹریاں دارالحکومت دمشق کے جنوب میں واقع کسوا کے علاقے میں موجود ہیں۔
رمی عبدالرحمٰن نے کہا کہ حکومت کے فضائی دفاعی نظام نے ان میں سے متعدد میزائلوں کو مار گرانے میں کامیابی حاصل کی تاہم نقصان سے ظاہر ہوتا ہے کہ کم از کم دو میزائل ان مقامات پر اپنے ہدف تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔
واضح رہے کہ اسرائیل ان حملوں کی ذمہ داری قبول کیے بغیر شام کے اندرونی علاقوں میں ایران اور لبنان کی حزب اللہ ملیشیا کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9120 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5139 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C