شام میں حملے پر ایران نواز فورسز کا امریکہ کو انتباہ
👁️ 65 بار دیکھا گیا
شام میں حملے پر ایران نواز فورسز کا امریکہ کو انتباہ
دمشق + واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز/ڈی پی اے) شام میں فضائی حملوں کے بعد امریکی صدر نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ ان کا ملک اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے ‘بھرپور کارروائی’ کرے گا۔ ایران نواز فورسز کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا جواب دینے کے لیے ان کی ‘پہنچ بہت دور تک’ ہے۔
The death toll from retaliatory US strikes on Iran-linked groups in Syria following a deadly drone attack has risen to 19, a war monitor said Saturday, as Washington insisted it is not seeking conflict with Tehran.
➡️ https://t.co/kSnauLI0ro pic.twitter.com/rI1eMmKQVa— AFP News Agency (@AFP) March 25, 2023
شام میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران امریکی ٹھکانوں پر ڈرون حملوں کے جواب میں امریکی فوجی کارروائیوں پر ایران نواز فورسز نے کہا ہے کہ ان حملوں کا جواب دینے کے لیے ان کی ‘پہنچ بہت دور تک ہے۔
شام میں ایرانی نواز فورسز کی مشاورتی کمیٹی کے دستخط سے جمعے کو جاری ایک آن لائن بیان میں کہا گیا ہے کہ”اگر شام میں ہمارے مراکز اور فورسز کو نشانہ بنایا گیا تو ہم اس کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔”
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی فضائی حملوں میں کئی جنگجو مارے گئے اور زخمی ہوئے۔ تاہم ان جنگجوؤں کی شہریت نہیں بتائی گئی۔
رائٹرز کے مطابق حکام نے بتایا کہ جمعے کی شام ایران کی حمایت یافتہ افواج اور امریکی اہلکاروں کے ایک دوسرے کے خلاف حملوں کے دوران ایک اور امریکی فوجی زخمی ہوا ہے۔
اس سے قبل جمعرات کو امریکہ نے سات افراد کے جانی نقصان کا زمہ دار ایک ایرانی ڈرون حملے کو ٹھہرایا تھا، جس میں ایک امریکی کنٹریکٹر مارا گیا تھا جب کہ پانچ امریکی فوجی اور ایک کنٹریکٹر زخمی بھی ہوا تھا۔
ایران سے ٹکراؤ نہیں چاہتے، صدر جو بائیڈن
کینیڈا کے دورے پر گئے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعے کے روز کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ تنازع نہیں چاہتا لیکن “اپنے عوام کی حفاظت کے لیے ہم پوری طاقت کے ساتھ کارروائی کریں گے۔ جیسا کہ گزشتہ رات کیا گیا۔”
جب بائیڈن سے پوچھا گیا کہ کیا ایران کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی تو انہوں نے جو اب دیا،”ہم رکنے والے نہیں ہیں۔‘‘
قبل ازیں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ جمعرات کو شام کے شمال مشرقی شہر ہسکہ میں امریکی فوجی اتحاد کے ٹھکانے کو نشانہ بنانے والا ڈرون ایرانی تھا۔ تاہم انہوں نے اس کا کوئی مزید ثبوت فراہم نہیں کیا۔
ایران نواز فورسز پر تازہ حملے
فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے ایرانی حمایت یافتہ فورسز کے ٹھکانوں پر تازہ ترین حملوں کی تصدیق کی ہے۔ تاہم ان میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
پنٹاگون کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف 15جنگی طیارو ں کے ذریعے،”ہم نے جو حملے کیے ان کا مقصد ایک واضح پیغام دینا تھا کہ ہم اپنے اہلکاروں کی حفاظت کو سنجیدگی سے لیں گے اور اگر انہیں خطرہ ہوا تو ہم فوری اور فیصلہ کن جواب دیں گے۔”
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ “یہ متناسب اور دانستہ کارروائی تھی، جس کا مقصد اموات کو کم سے کم کرنے کے لیے کشیدگی میں اضافے کے خطرے کو محدو کرنا تھا۔”
ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے درمیان امریکہ صدر بائیڈن کے اقتدارسنبھالنے کے بعد سے شام پر اب تک کئی حملے کرچکا ہے۔ سن 2021 میں فروری اور جون کے علاوہ اس نے اگست 2022 میں بھی شام میں جنگجووں کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔
برسلز میں واقع تھنک ٹینک انٹرنیشنل کرائسس گروپ سے وابستہ تجزیہ کار دارین خلیفہ کا کہنا تھا کہ گوکہ جمعرات کے روز دونوں جانب سے ہونے والے حملے “ایسے وقت ہوئے ہیں جب امریکہ اور ایران کے مابین مجموعی خراب تعلقات نیز جوہری مذاکرات تعطل کا شکار ہونے کی وجہ سے سیاسی ماحول کافی نازک ہے” تاہم اس میں بہت زیادہ شدت آنے کی توقع نہیں ہے۔
دارین خلیفہ کے مطابق یہ”جیسے کو تیسا والا معاملہ ہے، جو ایک طویل عرصے سے جاری ہے۔ ‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5094 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C