18/May/2025

شام میں پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب کار بم دھماکا، 5 افراد ہلاک

👁️ 107 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شام میں پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب کار بم دھماکا، 5 افراد ہلاک

شام میں پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب کار بم دھماکا، 5 افراد ہلاک

دمشق (ڈیلی اردو رپورٹ) مشرقی شام کے شہر المیادین میں پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ یہ علاقہ صوبہ دیر الزور کے مشرقی حصے میں واقع ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکہ ایک پولیس اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ واقعے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہو سکیں اور نہ ہی کسی گروہ نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ شامی حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ المیادین اور گرد و نواح کے علاقے ماضی میں بھی شدت پسندوں کے حملوں کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C