01/January/2026

شام میں چرچ کے قریب خودکش حملہ، ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک، دو زخمی

👁️ 221 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شام میں چرچ کے قریب خودکش حملہ، ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک، دو زخمی

شام میں چرچ کے قریب خودکش حملہ، ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک، دو زخمی

دمشق (ڈیلی اردو/روئٹرز) شام کے شہر حلب میں ایک چرچ کے باہر خودکش حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔

 

شامی حکومت کے ترجمان کے مطابق بدھ کی شام ایک خودکش بمبار نے حلب میں ایک پولیس سکیورٹی کو نشانہ بنایا جس میں ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوئے۔

 

خبر رساں ادارے روئٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ مبینہ طور پر داعش سے تعلق رکھنے والے خودکش بمبار نے نئے سال کے موقع پر شمالی شام کے شہر حلب میں ایک چرچ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی اور اس دوران پھر اس نے سکیورٹی پوسٹ کے قریب دھماکہ کر دیا۔

 

شامی خبر رساں ایجنسی نے وزارت داخلہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ حلب کے باب الفراج محلے میں وہ ایک چوکی پر تلاشی لے رہے تھے کہ انھیں حملہ آور پر شبہ ہوا تاہم اس دوران اس نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا۔

 

وزارت داخلہ کے ترجمان نورالدین البابا کے مطابق یہ خیال کیا جاتا ہے کہ جس شخص نے حلب میں دھماکہ خیز بیلٹ سے دھماکہ کیا اس کا تعلق مبینہ طور پر شدت پسند تنظیم نام نہاد دولت اسلامیہ سے ہے۔

 

انھوں نے مزید کہا کہ حملہ آور کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C