06/October/2020

شام میں کار بم دھماکا، 18 افراد ہلاک، 70 زخمی

👁️ 37 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شام میں کار بم دھماکا، 18 افراد ہلاک، 70 زخمی

شام میں کار بم دھماکا، 18 افراد ہلاک، 70 زخمی

دمشق (ڈیلی اردو) شام میں بارود سے بھری گاڑی کے بم دھماکے میں 18 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا ترکی کے حامی عسکریت پسندوں کے زیر قبضہ علاقے الباب میں پیش آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دھماکا بس اسٹیشن کے نزدیک ہوا، دھماکے سے اطراف میں آگ لگ گئی اور نزدیکی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔

دھماکے کے بعد متعدد افراد ملبے تلے دب گئے جب کہ ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں میں بیشتر بچے اور خواتین شامل ہیں، دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C